-لکھنو
اتر پر دیش کے وزیر ہتھ کرگھا اور کپڑا صنعت جناب سدھارتھ ناتھ سنگھ نے کہاکہ پاور لوم بنکروں کے مفاد کو دھیان میں رکھتے ہوئے بنکروں کو پاور لوم چلانے کے لیے فلیٹ ریٹ پر بجلی مہیا کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ساتھ ہی سال2006سے نا فذشرح کو ریوائز کرتے ہوئے نئے فلیٹ ریٹ پر بجلی مہیا کر انے کی تجویز بھی تیار کرائی جا چکی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت بنکروں کے فلاح کے لیے پوری طرح سنجیدہ اور حساس ہے ۔ ریاستی حکومت کے اس فیصلہ سے بنکر نمائندوں نے کھلے دل سے استقبال کیا اور فلیٹ ریٹ پر بجلی مہیا کرانے کے لیے شکریہ بھی ادا کیا ۔
جناب سنگھ سے آج کھا دی صنعت بو رڈ کے آڈیٹوریم میں ودھان پریشد کے رکن جناب آلوک دھون نیز میرٹھ کے ایم ایل اے جناب رفیق انصاری کی قیادت میں بنکرتنظیموں کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی ۔ جناب سنگھ نے کہا کہ پاور لوم بنکروں کے مطالبات پر جائزہ میٹنگ کے بعد مناسب فیصلہ لیتے ہوئے فلیٹ ریٹ پر بجلی مہیا کر انے کا مسودہ تیار کرایا گیا ہے ، جس کے تحت 5کلو واٹ تک آدھے ہارس پاور بجلی کے بجلی کنکشن کے لیے 500روپئے ، ایک ہارس پاور کے لیے 1000ہزار روپئے ، 5کلو واٹ کے اوپر آدھے ہارس کے کنکشن کے لیے 750روپئے نیز ایک ہارس پاورکے لیے 1500روپئے فلیٹ ریٹ پر تجویز ہے ۔ اس کے علا وہ اضافی ایڈوانس پاور لوم کے تئیں پاور لوم 2000روپئے مقرر کیے جانے کی تجویز ہے ۔ یہ سہولت دیگر سامانوں پر نا فذ ہوگا۔
میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سکریٹری ، ہتھ کر گھا اور کپڑا صنعت جناب راما رمن ، کمشنر اور ڈائرکٹر صنعت جناب گووند راجو این ایس ، اتر پر دیش بنکرو فورم کے ریاستی صدر ارشد جمال سمیت محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے ۔