اے ایم یو کے وفد نے اقوام متحدہ جی جی آئی ایم کے اجلاس میں شرکت کی

 


علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے ایک وفد نے پروفیسر قاضی مظہر علی (صدر، ریموٹ سینسنگ اینڈ جی آئی ایس اپلی کینشز شعبہ) کی سربراہی میں اقوام متحدہ گلوبل جیواسپیشیئل انفارمیشن مینجمنٹ (یواین- جی جی آئی ایم) کے دسویں اجلاس میں شرکت کی۔ اس ورچوئل اجلاس میںاے ایم یو کی طرف سے پیش کئے گئے بیان کو یواین- جی جی آئی ایم کی فائنل رپورٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ پروفیسر مظہر علی نے بتایا کہ 121 ملکوں سے تقریباً چار سو مندوبین کو اجلاس میں مدعو کیا گیا تھا جس میں 29 یونیورسٹیاں بھی شامل تھیں اور اس میں اے ایم یو واحد ہندوستانی یونیورسٹی تھی۔اجلاس میں اے ایم یو اور کارلٹن یونیورسٹی، کناڈا کو آبزرور کا درجہ دیا گیا۔ آن لائن سیشن کے دوران پروفیسر مظہر علی نے قومی ، علاقائی اور عالمی پس منظر میں جیو اسپیشیئل انفارمیشن کے موجودہ اور مستقبل کے نکات پر روشنی ڈالی۔ ایجنڈے کے مختلف امور پر اے ایم یو کے مندوبین کے بیان شامل ہیں جس میں مقامی جغرافیائی معلومات اور اعداد و شمار کو مربوط کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ آن لائن اجلاس کا انعقاد نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر سے کیا گیا۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر اسٹیفن (چیئر، یواین جی جی آئی ایم) ، گریگ اسکاٹ، اور کرسٹا جائلس نے انجام دئے۔ 


یوم تعلیم پر منعقدہ مقابلوں کے نتائج کا اعلان

علی گڑھ: اے ایم یو گرلس اسکول میں یوم تعلیم پر منعقدہ کارڈ میکنگ، سلوگن رائٹنگ اور تقریری مقابلہ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 

کارڈ میکنگ مقابلہ درجہ ششم سے ہشتم کی طالبا ت کے لئے تھا جس میں عفاف صغیر (ہشتم) نے اول، یاسمین (ہفتم) نے دوئم اور اسماءخاتون (ہشتم) نے سوئم انعام حاصل کیا۔ رُچی راجپوت (ہشتم) کو حوصلہ افزائی انعام سے نوازا گیا۔ 

سلوگن رائٹنگ مقابلہ میں انعمت رحمٰن (بارہویں جماعت) نے اول، صوفیہ یاسین (بارہویں جماعت) نے دوئم اور اقرا خان (دسویں جماعت) نے سوئم انعام حاصل کیا۔ مدیحہ انیس (نویں جماعت) اور قدسیہ رضوی (بارہویں جماعت) کو حوصلہ افزائی انعام دیا گیا۔ تقریری مقابلہ میں بصرہ حسن رضوی (دسویں جماعت)، اقرا پٹھان (نویں جماعت) اور عائشہ جبیں (نویں جماعت) نے بالترتیب اوّل، دوئم، سوئم انعام حاصل کیا۔ گرلس اسکول کی پرنسپل آمنہ ملک نے فاتحین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ کووِڈ 19 کے وبا کے دوران اسکولی طالبات ورچوئل پروگراموں میں کثیر تعداد میں حصہ لے رہی ہیں۔ اسکول کی کلچرل کوآرڈنیٹر عرشی ظفر خاں نے بتایا کہ کارڈ میکنگ مقابلہ کی انچارج زیبا نواز تھیں اور جج کے فرائض سارہ سرور نے انجام دئے۔ سلوگن رائٹنگ مقابلہ میں جج کے فرائض زیبا نواز نے انجام دئے، جب کہ تقریری مقابلہ کی انچارج سنبل علوی تھیں اور جج کے فرائض ارشد ملک نے انجام دئے۔ 





ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی