وزیراعلیٰ نے سبھی کووڈ اسپتالوں کے انتظامات چست درست رکھنے کی ہدایت دی

 




پبلک ایڈریس سسٹم کے ذریعے لوگوں کو کووڈ19 سے بچاو ¿ کے سلسلہ میںمسلسل بیدار کیا جائے
چھٹ تہوار پر حفاظت اور صفائی کے سبھی انتظامات یقینی بنایا جائے
لکھنو 
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سبھی کووڈ اسپتالوں کے انتظامات کو چست درست بنائے رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ اسپتالوں میں ضروری ادویات اور طبی آلات کے بندوبست کو یقینی بنایا جائے۔ ڈاکٹروں کے ذریعہ باقاعدہ راو ¿نڈ لگائے جائیں اور پیرا میڈیکس کے ذریعہ مریضوں کی نگرانی کی جائے۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں لوک بھون میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ان لاک بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لکھنو ، کانپور شہر ، میرٹھ ، پریاگ راج ، گورکھپور ، گوتم بدھ نگر اور غازی آباد میں خصوصی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ دہلی میں کووڈ 19 کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر دہلی سے ملحقہ ریاست کے سرحدی علاقوں میں خصوصی احتیاط برتی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو دھیان میں رکھتے ہوئے وزیر طبی تعلیم ضلع غازی آباد اور وزیر صحت ضلع گوتم بدھ نگر کی صحت خدمات کا جائزہ لیںگے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پبلک ایڈریس سسٹم کے ذریعہ لوگوں کو کووڈ 19 سے بچاو ¿ کے بارے میں مسلسل بیدار کیا جائے۔ یہ یقینی بنایا جائے کہ اینٹی گریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر پوری صلاحیت سے کام کرےں۔ انہوں نے سرویلانس اور کانٹریکٹ ٹریسنگ کے نظام کو موثر بنائے رکھنے کی بھی ہدایت دی۔
وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ چھٹ تہوار پرتحفظ اور صفائی کے سبھی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 26 نومبر 2020 یوم آئین ہے۔ اس موقع پر آئین کی تجویز پر مبنی ایک پروگرام کا انعقاد سبھی اداروں میںکیا جائے۔ انہوں نے گوپا شٹمی کے موقع پرمنعقد کئے جانے والے پروگراموں کا بندوبست بروقت کرنے کی ہدایت دی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت پالیسی کے مطابق سرمایہ کاروں کوسبھی سہولیات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔ ہمارے یہاں بنیادی ڈھانچے کی اچھی سہولیات موجود ہیں۔ ریاست میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول موجود ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ کسی بھی سرمایہ کار کو اپنے صنعت کے قیام میں کوئی تکلیف نہ ہو۔
اس موقع پروزیر طبی تعلیم جناب سریش کھنہ ، وزیر صحت جناب جئے پرتاپ سنگھ ، وزیر مملکت برائے صحت جناب اتل گرگ ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ،کمشنر انفراسٹرکچر وصنعتی ترقیات جناب آلوک ٹنڈن ، ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی ، ڈائریکٹر جنرل پولیس جناب ہیتش سی اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیو محترمہ رینوکا کمار ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ایم ایس ایم ای واطلاعات جناب نونیت سہگل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری طبی تعلیم ڈاکٹر رجنیش دوبے ، ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ، ایڈیشنل چیف سکریٹری زراعت جناب دیویش چترویدی ،پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ و اطلاعات جناب سنجے پرساد ، پرنسپل سکریٹری مویشی پروری جناب بھونیش کمار ، سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلوک کمار ، ڈائریکٹر اطلاعات جناب ششرسمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔




ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی