جامعہ ملیہ اسلامیہ کے دو طلباء فیس بک کے زیر اہتمام ڈویلپر سرکلز کمیونٹی چیلینج جیتنے میں کامیاب

 





جامعہ ملیہ اسلامیہ  کے دو طلباء ، محمد احمد (بی ٹیک الیکٹرانکس اینڈ کمیونیکیشن انجینئرنگ سال آخر) اور محمداذہان (بی ٹیک الیکٹریکل انجینئرنگ  سال آخر)  کی ایک ٹیم نے فیس بک کے زیر اہتمام ریجنل لیول ڈویلپر سرکلز کمیونٹی چیلینج   مکمل کرکے کامیابی حاصل کی ،  فیس بُک کی جانب سے  ڈویلپرز اور تخلیق کاروں کو دعوت دی گئی  تھی کہ وہ فیس بک ٹیکنالوجیز کی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے والے اسباق  تشکیل دے کر تکنیکی تعلیم کے لئے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کریں ۔ چیلنج میں دنیا بھر سے کل 2422 شرکاء / ٹیموں نے حصہ لیا۔

اس ٹیم کو ان کے پروجیکٹ ‘ٹرانسفر لرننگ ماڈل کے طور پر ہیروکو پر ری ایکٹ اینڈ فلاسک’ کا استعمال کرتے ہوئے 2،000 امریکی ڈالر نقد انعام سے نوازا گیا ۔

دسمبر کے وسط میں اعلان ہونے والے عالمی انعامات میں موقع ملنے کے لئے ،  جامعہ ملیہ اسلامیہ ٹیم کو دنیا بھر سے 20 دیگر افراد کے ساتھ پیر 30 نومبر تک اپنے منصوبوں میں مزید اضافہ کرنے کی دعوت دی جائے گی۔

پروفیسر نجمہ اختر ، وائس چانسلر ،  جامعہ ملیہ اسلامیہ نے دونوں طلبا کو اس کارنامے کے لئے مبارکباد پیش کی اور مستقبل کی کوششوں کے لئےاپنی  نیک خواہشات  کا اظہار کیا ۔ یونیورسٹی کے محققین کی سائنسی تحقیق  میں  عالمی  حصولیابی پر پروفیسر اختر نے کہا کہ اس محاذ  میں  یونیورسٹی کی جانب سے  طلباء اور اساتذہ سبھی کو ہر ممکن تعان کی کوشش کی جائے گی ۔



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی