اے ایم یو کے سائنسداں دنیا کے نامور سائنسدانوں کی فہرست میں شامل

 


علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے نباتیات شعبہ کے سربراہ پروفیسر نفیس احمد خاں کو پلانٹ اینڈ اینیمل سائنس میں ان کی خدمات کے لئے ویب آف سائنس گروپ کے کلیریویٹ اینالیٹکس کی جانب سے جاری ’سب سے زیادہ حوالہ جات والے ریسرچر ‘ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ وہ ہندوستان کے اہم ترین محققین میں شامل ہیں جن کا حوالہ گزشتہ ایک دہائی میں مختلف تحقیقی و علمی مضامین میں دیا گیا ہے۔ 

پروفیسر خان کی تحقیقی دلچسپی خاص طور سے پودوں کی نمو میں ہارمونل اور غذائی نظام کے مطالعہ و تفہیم میں ہے۔ انھیں اٹھائیس سال کا تحقیق و تدریس کا تجربہ حاصل ہے۔ ان کے 161 سے زائد تحقیقی مقالے شائع ہوچکے ہیں۔ 




ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی