جامعہ ملیہ اسلامیہ سے تعلق رکھنے والے نینو سائنس کے دو محققین وزیر اعظم ریسرچ فیلوشپ (پی ایم آر ایف) کے لئے منتخب

 


جامعہ ملیہ اسلامیہ کے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ اس کے دو ریسرچ اسکالرز محترمہ ماریہ خان اور محترمہ آبگینہ شبیر ، سینٹر فار نینو سائنس اینڈ نینو ٹکنالوجی (سی این این)  مئی 2020 ڈرائیو کے لیٹرل انٹری زمرے کے تحت وزیر اعظم ریسرچ فیلوشپ (پی ایم آر ایف) کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر اورنگزیب خرم حافظ ، سینٹر برائے نینو سائنس اینڈ نینوٹیکنالوجی کے آفیشل ڈائریکٹر نے بتایا کہ پی ایم آر ایف کے ایک حصے کے طور پر دونوں محققین کو پہلے دو سالوں میں 000 ، 70روپے ، تیسرے سال کے لئے 75،000 روپے ، چوتھے سال 80،000 روپے کی فیلوشپ مل جائے گی۔ اور پانچویں سال کے لئے بھی 80،000 روپےملیں گے ، یعنی ہر فیلو کو دو لاکھ روپئے سالانہ (جس کی مالیت پانچ سال میں تقریبا 10 لاکھ روپئے ) بنتی ہے ملیں گے ۔ 

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے دونوں محققین کو مبارکباد پیش کی اور امیدجتائی کہ اس سے یونیورسٹی کے دیگر طلبا بھی تحقیق میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ عمدہ مقام کا حامل ہے اور اپنے طالب علموں کو اعلی بلندی کے حصول کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی پوری کوشش کر تی ہے۔

ماریہ خان کاکام "ملٹی فکشنل ہائبرڈ نینومیٹریل پر مبنی بائیو سنسر کے لئے صحت کی کارکردگی  پر مبنی ہوگاجبکہ آبگینہ شبیر جو پروفیسر ایس ایس اسلام کی نگرانی میں پی ایچ ڈی کر رہی ہیں، ان کا کام "لی آئن بیٹریوں کے لئے اعلی کارکردگی پر مشتمل انوڈ میٹریل کی تیاری " پر ہے ۔دونوں اسکالرز کے تحقیق سے صرف سائنس ہی نہیں بلکہ عام لوگوں کو بھی فائدہ ہوگا اور انھیں بھی جو اس میدان میں برسوں سے کام کر رہے ہیں ،سوچنے سمجھنے کے لئے ایک نیا زاویہ میسر آئے گا ۔ 

اس کامیابی کے لئے پروفیسر اے کیو انصاری ، ان کی ٹیم اور سی این این ، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے دیگر عملے کے ممبروں نے سخت محنت کی۔

وزیر اعظم کی ریسرچ فیلو (پی ایم آر ایف) اسکیم کو ملک کے مختلف اعلی تعلیمی اداروں میں تحقیق کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ پرکشش فیلو شپ کے ساتھ یہ اسکیم تحقیق  سے وابستہ افراد نہ صرف ہمت افزائی کرتی ہے بلکہ ان کے خیالات کی قدر بھی کرتی ہے تاکہ وہ یکسوئی کے ساتھ اپنا کام کر سکیں ۔ اس اسکیم کا اعلان 2018-19 کے بجٹ میں کیا گیا تھا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی