ٹورزم اسٹوڈنٹس فیسٹیول کا اہتمام

 



علی گڑھ: ٹورزم اسٹوڈنٹس فیسٹیول میں طلبہ، اساتذہ اور دیگر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ کووِڈ 19 نے سیاحت کے شعبہ کو بہت زیادہ متاثر کیا، حالانکہ اس شعبہ میں ترقی کا رجحان غالب تھا اور اس شعبہ میں کثیر تعداد میں لوگ روزگار سے وابستہ تھے۔ انھوں نے کہاکہ اب حالات بہتر ہورہے ہیں ، اس اعتبار سے ٹورزم اسٹوڈنٹس فیسٹیول طلبہ اور اس شعبہ کے پیشہ وروں کے لئے ایک بہتر پلیٹ فارم ہے۔ 
 فیسٹیول کا اہتمام نیو ٹورزم فاو ¿نڈیشن اور اے ایم یو کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔ اس موقع پر سیاحت شعبہ میں ہونے والی تازہ پیش رفت اور نئے رجحانات پر گفتگو کی گئی ، کوئز کا اہتمام کیا گیا اور فاتحین کو فوڈ، میوزیم واو ¿چر اور دیگر تحفے دئے گئے۔ فیسٹیول میں پندرہ سو کے قریب لوگ شریک ہوئے۔ 
 افتتاحی اور اختتامی تقریب میں وزیر سیاحت مسٹر پرہلاد سنگھ پٹیل بھی شریک ہوئے۔ انھوں نے سیاحت شعبہ میں وقت کی ضرورت کے اعتبار سے حکمت عملی اپنانے پر زور دیا تاکہ سیاحوں کے اعتماد میں اضافہ ہو اور انھیں معقول سہولیات میسر ہوسکیں۔ 
 پروگرام کوآرڈنیٹر پروفیسر شیبا حامد نے تعلیمی اداروں اور سیاحت صنعت کے درمیان اشتراک کے امکانات و مواقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مشترکہ کاوشوں سے اس شعبہ کو فائدہ ہوگا۔ الگ الگ سیشن میں ماہرین نے اظہار خیال کیا۔ اس دوران کامیڈی شو، اوپن مائیک، صحت کلاس اور دیگر پروگرام بھی ہوئے۔ 



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی