ڈائرکٹریٹ آف اسکول ایجوکیشن اور بورڈ آف سکنڈری اینڈ سینئر سکنڈری ایجوکیشن میں ممبران کی نامزدگی



علی گڑھ: اے ایم یو وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے ڈائرکٹریٹ آف اسکول ایجوکیشن کے بورڈ آف مینجمنٹ میں اکیڈمک کونسل کے دو اراکین پروفیسر بھانو پرکاش سنگھ (صدر، شعبہ ¿ طبیعیات) اور پروفیسر ایم افضل (صدر شعبہ ¿ علم الحیوانات) اور اسکولوں کے سینئر اساتذہ ڈاکٹر صبیحہ اے سلام (سید حامد سینئر سکنڈری اسکول بوائز)، ڈاکٹر تنویر حسین خاں ( ایس ٹی ایس اسکول)، ڈاکٹر محمد فیاض الدین (اے ایم یو سٹی اسکول)، عرشی زیڈ خان (اے ایم یو گرلس اسکول)، شبانہ نثار (سینئر سکنڈری اسکول گرلس)، نیاز احمد خاں (احمدی اسکول)، فرزانہ نذیر (اے ایم یو سٹی گرلس اسکول)، اور محمد اسرائیل (اے بی کے ہائی اسکول) کو آئندہ دو برس کے لئے ممبر نامزد کیا ہے۔ 
 اسی طرح بورڈ آف سکنڈری اینڈ سینئر سکنڈری ایجوکیشن میں پروفیسر نواب علی خاں (صدر ، شعبہ ¿ کامرس)، پروفیسر محمد اشرف (صدر، شعبہ ¿ ریاضی)،اور اسکولوں کے اساتذہ محمد ایوب (سید حامد سینئر سکنڈری اسکول بوائز)، محمد طارق (ایس ٹی ایس اسکول)، اور محمد جاوید اختر (اے ایم یو سٹی گرلس ہائی اسکول) کو آئندہ دو برس کے لئے ممبر نامزد کیا گیا ہے۔ 


 جیولوجی شعبہ کے طالب علم کا مرکزی حکومت کے شعبہ میں ملازمت کے لئے انتخاب
علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے جیولوجی شعبہ کے طالب علم امیر حمزہ معین انصاری کو سنٹر گراو ¿نڈ واٹر بورڈ، جل شکتی وزارت میں ینگ پروفیشنل کے عہدے پر منتخب کیا گیا ہے۔ 
 صدر شعبہ پروفیسر اے ایچ ایم احمد نے طالب علم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنی محنت و لگن اور اساتذہ کی رہنمائی سے ملنے والی یہ کامیابی دوسروں کے لئے باعث تحریک اور باعث مسرت ہے۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی