سرویلانس کے توسط سے تقریباً 15کروڑ لوگوں
تک پہنچ کر کووڈ وبا کے ہدف کی لی گئی معلومات
جب تک ویکسین نہیں آتی ہے تب تک سبھی لو گوں پر کووڈ 19-کی گائڈ لائن کا صد فیصد عمل ضرور ی : امت مو ہن پر ساد
لکھنو ¿:11 دسمبر 2020
اترپردیش کے ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات جناب نو نیت سہگل نے لوک بھون میں پریس نمائندوں کو خطاب کر تے ہوئے بتایا کہ ریاستی حکومت اور محکمہ صحت کی ٹیم کے ذریعہ سرویلانس کے ذریعہ تقریبا 15 کروڑ افراد تک پہنچ کر ان کی خیریت دریا فت کرتے ہوئے کووڈ 19 انفیکشن کی معلومات حاصل کی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی میں کورونا انفیکشن میں اضافے کی وجہ سے ریاست میںاضافہ ہوا تھا جو اب کم ہو رہا ہے۔ سبھی لوگوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے خاص طور پر بزرگوں ، حاملہ خواتین اور بچوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عوامی مقامات اور تقریبات میں جانے سے پرہیز کریں۔ ریاست میں کنٹینمنٹ زون اور ہاٹ سپاٹ علاقوں میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کوڈ ویکسین کے ذخیرہ کے ساتھ ساتھ ویکسین اہداف گروپوں کو لگانے کے لئے تکنیکی لوگوں کو تربیت دینے کا بندوبست کیا جا رہا ہے ۔ وزیر اعلی کے ذریعہ کووڈ۔19 کامسلسل جائزہ لیا جارہا ہے۔ ریاست میں کووڈ۔19 کے انفیکشن کی روک تھام کے لئے مکمل بندوبست کو یقینی بنایا گیا ہے۔
جناب سہگل نے کہا کہ اقتصادی سرگرمیوں کواور زیادہ تیزی سے بڑھانا حکومت کی ترجیحات میں ہے۔ روزگار کے مواقع وضع کرنے اوراقتصاری سرگرمیوں میں مزید اضافہ کرنے کے لئے حکومت کی حوصلہ افزائی سے ایم ایس ایم ای کے نئی یونٹیں کھل رہی ہیں۔ پرانی یو نٹوں کو ورکنگ کیپیٹل کے مسئلے سے نجات دلانے کے لئے بینکوں کے ساتھ تال میل قائم کر کے خود مختار پیکیج میں 4.37 لاکھ یونٹوں 11100 کروڑ روپے کے قرض بینکوں سے منظور کر تقسیم کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ای ایم ایس ای ایکٹ میں تبدیلیاں کی گئی ہیں جس سے نئے صنعت لگانے والے افراد کو 72 گھنٹوں کے اندر صنعتیں لگانے کی منظوری دی جائے اور انہیں اگلے 1000 دن تک کسی اور کاغذ الگ سے نہیں دینے پڑتے ہیں ۔ ریاستی حکومت مشن کے روزگار پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری نو کریوں میں خصوصی مہم چلا کر خالی عہدوں کو بھرا کیا جارہا ہے۔ریاستی حکومت کے ذریعہ رواں مالیاتی سال میں 04 لاکھ افراد کوسرکاری شعبے میں روزگار فراہم کرائے جانے کا نشانہ ہے۔
جناب سہگل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر دھان کی خریداری کا جائزہ مسلسل لیا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں تمام ضلع مجسٹریٹوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ کاشتکاروں کے دھان کی خریداری وقت سے ہو اور انہیں دھان اور مکا کی کم سے کم سہارا قیمت ملے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک کاشتکاروں سے 322.46 لاکھ کوئنٹل دھان خریداری کی جا چکی ہے جو پچھلے برس سے ڈیڑھ گنا سے زیادہ ہے۔ ریاست میں اب تک کاشتکاروں سے 444554.20 کوئنٹل مکا کی خریداری کی جا چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بندیل کھنڈعلا قہ میں مونگ پھلی بھی خریداری سہارا قیمت اسکیم کے تحت کی جارہی ہے۔تین بر سوں میں گنے کے کاشتکاروں کو 112000 کروڑ روپئے کی ریکارڈ ادائیگی کی گئی ہے۔
ایڈیشنل چیف سکریٹری طب و صحت جناب امت موہن پرساد نے بتایا کہ ریاست میں کل ایک دن میں کل 168822 سمپل کی جانچ کی گئی۔ ریاست میں اب تک کل 21103633 سمپل کی جانچ کی جاچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، ریاست میں کورونا انفیکشن کے 1613 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ریاست میں 20473 کورونا کے ایکٹیو معاملے میں سے 9473 افراد ہوم آئیسولیشن میں ہیں ۔ریاست میں اب تک 325276 افراد ہوم آئیسولیشن میں زیر علاج ہیں اور 315803 افراد نے ہوم آئیسولیشن کی مدت کی مدت پوری کرلی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2100 افراد نجی اسپتالوں میں علاج کروا رہے ہیں ، اس کے علاوہ بقیہ مریض ایل 1 ، ایل 2 اور ایل 3 کے سرکاری اسپتالوں میں اپنا علاج کروا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 سے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1875 افراد کوڈسچارج کیا گیا ہے ۔ اب تک مجموعی طور پر 534224 افراد کووڈ۔19 سے صحت یاب ہوکر ڈسچارج ہو چکے ہیں ۔ ریاست میں کووڈ۔19 کی بازیابی کی شرح94.94 ہے۔ ریاست میں سرویلنس ٹیموں کے ذریعے 17234 علاقوں میں 482739 ڈیلی ٹیم دن کے ذریعے سے 30241763 گھرانوں کے147497145 آبادی کا سروے کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ طبی علاج کے لئے ای سنجیونی پورٹل کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ای سنجیونی کے توسط سے ایک دن میں 3892 افراد نے طبی مشورے حا صل کیے۔ ای سنجیونی پورٹل پر اب تک کل 260252 افراد نے طبی مشورے حاصل کیے ´
جناب پرساد نے کہا کہ 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں میں انفیکشن کی شرح 10.51 فیصد ہے۔ پہلے سے بیمار بزرگوں ، بچوں ، حاملہ خواتین کو انفیکشن سے بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کووڈ۔19 کی ویکسین دستیاب نہیں ہے تب تک بچاو ¿ ہی بہتر حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت عالمی وبائی مرض کوڈ 19 پر قابو پانے کے لئے ٹکنالوجی کا وسیع اور بہتر استعمال کررہی ہے۔ محکمہ صحت کے ڈی جی میڈیکل ہیلتھ یوپی کے پورٹل پر جاکر اپنے گھر بیٹھے ہی کووڈ 19 ٹیسٹ کے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے ذریعہ لانچ میرا کووڈ کیندر ایپ کے ذریعے صارفین کے ذریعہ 05 کلومیٹر کے دائرے میں واقع کووڈ 19 ٹیسٹ سینٹر کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکے گی۔ اس کے ساتھ ہی سینٹر میں دستیاب کووڈ19 کے طریقہ کار سے متعلق معلومات بھی دستیاب ہوں گی۔
جناب پرساد نے بتایا کہ ویکسی نیشن کی تیاری کی جارہی ہے۔ کووڈ کی ویکسین آنے پر اسے رکھنے کے لیے کولڈ چین اور ویکسینیٹر کی تربیت کا بندوبست کرنے کی کا رروائی چل رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ویکسین کو اسٹور کرنے کا مکمل بندوبست کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب تک ویکسین نہیں آتی ہے تب تک سبھی لوگوں کووڈ 19 کی گائڈ لائن کا صد فیصد عمل کرنا ضروری ہے ۔ جب تک کووڈ 19 کی ویکسین نہیں آجاتی ہے ہے تب تک اس سے بچنا و ¿ہی بہترین حل ہے۔