ریاست میں کل ایک دن میں کل151599 سیمپل اور اب تک کل 19618283سیمپل کی جانچ کی گئی

 


01، 02 اور 03 دسمبر 2020 کو ریاست میں خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے

            : جناب موہن پرساد
   لکھنو 
ریاست کے ایڈیشنل چیف سکریٹری طب و صحت جناب امت موہن پرساد نے لوک بھون میں پریس نمائندوںکو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل ایک دن میں ریاست میں کل 151599 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ ریاست میں اب تک کل 19618283 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے1799 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کے 22797 ایکٹیو کیس ہیں۔ جس میں 1348لوگ ہوم آئی سولیشن میں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اب تک کل 314507لوگ ہوم آئی سولیشن کی سہولت حاصل کرتے ہوئے 303929لوگوں نے اپنے ہوم آئی سولیشن کی مدت مکمل کر لی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2138 افراد نجی اسپتالوں میں علاج کروا رہے ہیں ، اس کے علاوہ باقی مریض ایل-1 ،ایل-2 اورایل-3 کے سرکاری اسپتالوں میں اپنا علاج کروا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2607 افرادکوویڈ 19 سے صحتیاب ہو کر ڈسچارج ہوچکے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر516694 افراد کووڈ19 سے ٹھیک ہو کر ڈسچارج ہو چکے ہیں ۔
جناب پرساد نے بتایا کہ ریاست میں ریکوری شرح 94.40 فیصدہے۔ ریاست میں سرویلانس ٹیم کے ذریعہ 167475علاقوں میں 473335 ڈیلی ٹیم کے ذریعے 29797148 گھروںکے 145551776 آبادی کا سروے کیا گیا۔ اب تک کورونا انفیکشن سے جو موت ہوئی ہیں ان میں 0-10 سال عمر گروپ کے0.82 فیصد،11-20سال عمر گروپ کے 1.36فیصد ، 21-30 سال عمر گروپ کے 04.41 فیصد 31-40سال عمر گروپ کے8.33فیصد، 41-50 سال عمر گروپ کے 14.70 فیصد،51-60سال عمر گروپ کے 25.01فیصد اور 60 سال سے زیادہ عمر کے گروپ میں 45.38 فیصدہے۔
جناب پرساد نے بتایا کہ ریاست کے سبھی اضلاع میں انفیکشن سے متاثرہ علاقوں کی میپنگ کی جارہی ہے۔ جس کے ذریعے متاثرہ علاقوں ، محلوں کی نشاندہی کی جارہی ہے۔ ان نشانزد مقامات کی فوکس ٹیسٹنگ 04 سے 10 دسمبر تک کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انفیکشن پر قابو پانے کے لئے انفیکشن چین کو توڑنا ضروری ہے۔ اس کے لئے مہم چلا کر ٹارگیٹ سیمپلنگ کے ذریعہ متاثرہ افراد کی شناخت کی جارہی ہے اور متاثرہ افراد کو ضرورت کے مطابق ہوم آئی سولیشن یا اسپتال میںان کا علاج کرایا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کووڈ سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات کے لئے آپ کوویڈ ہیلپ لائن سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ کووڈ19 سے حفاظت کے لئے احتیاط کریں اور عوامی مقامات پر ماسک پہنیں ، ہاتھ دھوئےں ، لوگوں سے معاشرتی فاصلہ رکھیں اور بھیڑ سے دور رہیں۔ خاص طور پر بچوں ،بزرگوں ، حاملہ خواتین اور پہلے سے بیمار افراد کو عوامی پروگراموں / مقامات سے دور رکھ کر انفیکشن سے محفوظ کیا جاسکتا ہے۔
شری پرساد نے بتایا کہ 29 اکتوبر سے 12 نومبر 2020 اور 19 نومبر سے 30 نومبر 2020 تک مہم چلا کر ٹو وہیلر ، تھری وہیلر ، رکشہ والے ، مہندی / بیوٹی پارلر ، میٹھائی کی دکانیں / ریستوراں میں کام کرنے والے لوگ ۔ مذہبی مقامات ، شاپنگ مال ، الیکٹرانکس اور گاڑیوں کے شوروم ، اسٹریٹ وینڈرس ، دوا کی دکان / نرسنگ ہوم ،وینڈر / پھل / سبزی وینڈرمیں انفیکشن سے متاثر لوگوں کی شناخت کی گئی ہے۔ 01 ، 02 اور 03 دسمبر 2020 کو خصوصی مہم چلائی جارہی ہے۔ جس کے تحت ٹیم کے ذریعہ بینڈ باجا ، لائٹ ، ٹینٹ ، میرج ہال ، ڈی جے کے عملہ کی فوکس ٹیسٹنگ کرائی جا رہی ہے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی