کووڈ اسپتالوں میں دواوں اور دیگراشیاءکی کمی نہیں ہونی چاہئے
لکھنو
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کووڈ 19 انفیکشن کے تئیںپوری طرح احتیاط برتنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو اس کے بارے میں بیدار کرنے کے لئے مسلسل تشہیر کی جائے۔ اس کے لئے مختلف تشہیری ذرائع کے ساتھ ساتھ پبلک ایڈریس سسٹم کا استعمال کیا جائے۔ اہم چوراہوں، بازاروں اور دیگر اہم مقامات پر پبلک ایڈریس سسٹم کے ذریعہ لوگوں کو کووڈ 19سے بچاو ¿ کی معلومات فراہم کرائی جائے۔
وزیر اعلی آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ان لاک بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ضلع مجسٹریٹ اور چیف میڈیکل افسر کے ذریعہ روزانہ باضابطہ طور پر صبح کووڈ اسپتال میں اور شام کو اینٹی گریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں میٹنگ منعقد کرتے ہوئے کاموں کا جائزہ لیاجائے اور آگے کی حکمت عملی بنائی جائے ۔ انہوں نے کانٹریکٹ ٹریسنگ اورسرویلانس بندوبست کو مضبوط بنائے رکھنے کی ہدایت دی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کووڈ19 سے متاثرہ مریضوں کے علاج ومعالجے کا بہتر انتظام ہر حالت میں یقینی بنایا جائے۔ اس میں کسی بھی سطح پر تساہلی برداشت نہیں کی جانی چاہئے ۔ یہ یقینی بنایا جائے کہ مریضوں کی بھرتی میں کوئی مسئلہ در پیش نہ آئے ۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ اسپتالوں میں بستروں کی ضرورت کا اندازہ لگاتے ہوئے اضافی بستروں کا انتظام کرنے کے لئے خصوصی کوشش کی جائے۔ کووڈ اسپتالوں میں دواوں اور دیگر اشیاءکی کمی نہیں ہونی چاہئے۔
میٹنگ میں وزیر صحت جناب جئے پرتاپ سنگھ ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ،کمشنر صنعت اور انفراسٹرکچر جناب آلوک ٹنڈن ،کمشنر زرعی پیداوار جناب آلوک سنہا ، ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی ، ڈائریکٹر جنرل پولیس جناب ہیتش سی اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو متل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیومحترمہ رینوکا کمار ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ایم ایس ایم ای و اطلاعات جناب نونیت سہگل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری پنچایتی راج اوردیہی ترقیات جناب منوج کمار سنگھ ، ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ، ایڈیشنل چیف سکریٹری طبی تعلیم ڈاکٹر رجنیش دوبے ، ایڈیشنل چیف سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری زراعت جناب دیویش چترویدی ، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ و اطلاعات جناب سنجے پرساد ، پرنسپل سکریٹری صحت جناب آلوک کمار ، سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلوک کمار سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔