علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بیگم سلطان جہاں ہال کے زےر اہتمام اے ایم یو ویمنز کلب کے اشتراک سے شہنشاہ آباد علاقے میں کچی آبادیوں میں رہنے والے افراد میں کووڈ 19 وبائی مرض پروٹوکول سے متعلق بےداری پروگرام کا انعقاد کیا۔
مہمان خصوصی، ممتاز ماہر امراض اطفال ڈاکٹر حمیدہ طارق نے ماسک پہننے، معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھنے اور ہاتھوں کو صاف رکھنے کے لئے لوگوں سے اپیل کی اور وبا سے نمٹنے کے لئے چلائی جانے والی بیداری مہم کی تعریف کی۔ انہوں نے ماحولےاتی اورجسمانی صفائی کا خےال رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین اس سمت مےں خصوصی کردار ادا کر سکتی ہےں۔ انہوں نے کہا کہ لڑکیوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کا کام صرف تعلیم سے ہی ممکن ہے۔
جے این میڈیکل کالج کی شعبہ امراض خواتین کی پروفیسر تمکین ربانی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ محترمہ ہدیٰ نے مقامی لوگوں کو کووڈ۔19 انفیکشن سے حفاظت کے لئے ہاتھ دھونے کے صحیح طریقوں کے بارے میں بتایا۔ پی جی کی طالب علم ڈاکٹر شیوانگی نے کووڈ 19 انفیکشن کی اصل وجوہات، اس کے اسباب، اثرات اور بچا¶ کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی۔
ڈاکٹر فائزہ اور مسز ناہید فیصل نے مقامی لوگواں کے درمےان کپڑے کا ماسک تقسیم کیا۔
بیگم سلطان جہاں کی پرووسٹ پروفیسر سائرہ مہناز نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ یونیورسٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر علی جعفر عابدی نے پروگرام کے انعقاد میں فعال معاونت فراہم کی۔
۔