لکھنو ¿ میں خصو صی احتیاط بر تتے ہوئے علا ج کو مستحکم کیا جائے
لکھنو
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کووڈ۔19 سے بچاو ¿ اور علاج کا موثربندوبست بنائے رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ۔19 کے انفیکشن سے بچاو ¿ کے لئے ہر سطح پر احتیاط بر تا جائے اور مسلسل بیداری پروگرام جاری رکھا جائے ۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں لوک بھون میں منعقد ایک اعلی سطحی میٹنگ میں انلاک بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ کودڈ- 19 کے پیش نظر لکھنو ¿ میں خصوصی احتیاط برتتے ہوئے علاج ومعالجے کو مضبوط بنا یا جائے ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کو مکمل طور فعال رکھا جائے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ تمام ضلع مجسٹریٹ اور چیف میڈیکل افسر لازمی طور سے ہر صبح کو وڈ اسپتال میں اور شام کو انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میںمیٹنگ کر کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے آگے کی حکمت عملی طے کریں۔ انہوں نے کا نٹیکٹ اور سر ویلانس ٹیم کو مستحکم بنانے کی بھی ہدایت دی ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کورونا انفیکشن کی چین کو توڑنے میں ٹیسٹنگ کا اہم کردار ہے۔ اس کے پیش نظر ٹیسٹنگ کا کام پوری صلاحیت سے کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ماہرین معالجین کووڈ وارڈ میں مسلسل راو ¿نڈ لیں اس سے مریضوں کو بہتر علاج ملے گا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایمبولینس خدمات کو مستحکم بنایاجائے۔ اس کے لیے ایمبولنس خدمات کو ضلع یا منطقائی سطح پر مر کوز کرنے کے سلسلے میں غور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں کووڈ 19 ویکسین کی فراہمی کو مدنظر رکھتے ہوئے ویکسینیٹرس کے تربیت کا کام پوری تیز ی سے ساتھ کیا جائے ۔ سینئر افسران کے ذریعہ اس کام کی ہر طرح ما نیٹرنگ کی جائے ۔
میٹنگ میں وزیر طبی تعلیم جناب سریش کھنہ ، وزیر صحت جناب جئے پرتاپ سنگھ ، وزیرریاست برائے صحت جناب اتل گرگ ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ،کمشنر زرعی پیداوارجناب آلوک سنہا ، ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی ، ڈائریکٹر جنرل پولیس جناب ہیتش سی۔ اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو متل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ایم ایس ایم ای اور اطلاعات جناب نونیت سہگل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری پنچایت راج اور دیہی ترقیات جناب منوج کمار سنگھ ، ایڈیشنل چیف سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری انفراسٹرکچر اینڈ انڈسٹریل ڈویلپمنٹ جناب آلوک کمار ، ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ، ایڈیشنل چیف سکریٹری طبی تعلیم ڈاکٹر رجنیش دوبے ، سکریڑی وزیر اعلیٰ جناب آلو ک کمار ،کمشنر راحت جناب سجے گوئل سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔