علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے درجہ نو اور درجہ چھ کے کووڈ 19 کی وجہ سے ملتوی ہونے والے داخلہ امتحانات کے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔
کنٹرولر امتحان کے ذریعہ جاری کردہ معلومات کے مطابق، درجہ نو اور درجہ چھہ کا داخلہ امتحان 27 دسمبر کو بالترتیب صبح ساڑھے نو بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک اور سہ پہر ڈھائی بجے سے شام ساڑھے چار بجے تک منعقد ہوں گے۔ اس سلسلے میں مزید معلومات کنٹرولر امتحانات دفتر کے ہیلپ ڈیسک نمبر 9105533111 پر یا ای میل کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لےے کنٹرولر امتحانات کے ویب سائٹ کو دیکھتے رہیں