لکھنو
اتر پر دیش حکومت نے مالیاتی سال 2020-21میں قبل از دہم وظیفہ اسکیم (50فیصد مر کزی جز) میں بندوبست رقم کی مالیاتی منظور دی ہے ۔ اس ضمن میں محکمہ پسماندہ طبقہ بہبود سے حکم نامہ جاری کیا گیا ہے ۔
جاری حکم نامہ میں بتایا گیا ہے کہ مالیاتی سال 2020-21میں مجوزہ رقم 4000.00لاکھ روپئے کی مالیاتی منظور جاری کر کے ضابطہ کے مطابق خرچ کیے جانے کے لیے شرائط کے تحت منظوری دی گئی ہے ۔ منظور رقم کی نکاسی اور خرچ حکومت ہند کے ذریعہ جاری گائیڈ لائن نیز معیار کے مطابق کیا جائے گا۔ منظور رقم کا استعمال کسی بھی سمت میں مالیاتی سال 2020-21میں کسی دیگر مدوں کے استعمال کے لیے نہیں کیا جائے گا نیز مالیاتی سال کے اختتام پر با قی رقم کی واپسی وقت سے حکومت کو کی جائے گی ۔
ڈائر کٹر یہ یقینی بنائیں گے کہ کام دیگر اسکیم میں شامل نہیں ہے نیز اس کے لیے قبل میں کسی دیگر اسکیم کے ذریعہ سے رقم منظور نہیں کی گئی ہے ۔ اس ضمن میں تمام اضلاع منطقائی سطح سے متعلقہ افسران کو ضروری کا رروائی کرانے کے لیے آئندہ کی ہدایت آپ کے سطح سے جاری کیے جائیں گے ۔