اردو یونیورسٹی میں آئی ٹی آئی کی چوتھی کونسلنگ

 



حیدرآباد, مولانا آزاد نیشنل ا ±ردو یونیورسٹی ، انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی) کی چند مخلوعہ نشستوں پرداخلوں کے لیے چوتھی کونسلنگ 23دسمبر کو منعقد کی جارہی ہے۔ کونسلنگ صبح 9.30 بجے سے آئی ٹی آئی، مانوکیمپس، گچی باو ¿لی میں ہوگی۔فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 21 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔ ڈاکٹر عرشیہ اعظم، پرنسپل کے بموجب مختلف آئی ٹی آئی ٹریڈز کی دستیاب مخلوعہ نشستوں کے لیے درخواست فارم دفتر آئی ٹی آئی، یونیورسٹی کیمپس یا ویب سائٹ manuu.edu.inسے 12 دسمبر سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے شخصی طور پر دفتر آئی ٹی آئی سے یا فون نمبر 040-23008413، 7032623941پر ربط کریں۔
مانو میں نئے طلبہ کے لیے تعارفی پروگرام کا دوسرا مرحلہ
حیدرآباد، 11 نومبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں ایسے طلبہ جن کا داخلہ 17 نومبر کے بعد ہوا ہے، کے لیے آن لائن تعارفی پروگرام ”دیکشارمبھ“ کے دوسرے مرحلے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ 14 تا 19 دسمبر منعقد ہونے والے اس پروگرام کے آن لائن سیشن دوپہر 3 بجے تا 5 بجے دن منعقد ہوں گے۔
پروفیسر علیم اشرف جائسی، ڈین بہبودی ¿ طلبہ کے مطابق سیشن کا راست ویب کاسٹ انسٹرکشنل میڈیا سنٹر مانو کے یوٹیوب چینل youtube.com/manuuimc پر کیا جائے گا۔ طلبہ، لنک https://forms.gle/mQ5MdG3QihyEnaJ47 پر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ پروگرام کو ٹیلیگراف لنک https://t.me/ioinchat/RxAsJU5oYZ_is9_8qNxGiw پر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ نئے طلبہ کی اس پروگرام میں شرکت لازمی ہے۔ پروگرام کے اختتام پر ای سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔



شعبہ اسلامک اسٹڈیز مانو میں نئے طلبہ کے لیے آن لائن اورینٹیشن پروگرام
حیدرآباد، 11 دسمبر (پریس نوٹ) ”شعبہ اسلامک اسٹڈیز ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا مقصد اسلامیات میں علم وتحقیق کے ایسے ماہرین تیار کرنا ہے جو نہ صرف ہندوستان بلکہ عالمی معاشرہ میں اپنا متوقع مثبت کردار ادا کر سکیں اور عصر حاضر میں اسلام اور مسلمانوں کے تعلق سے جو سوالات اٹھ رہے ہیں ان کا علمی انداز میں مدلل جواب دے سکیں“۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر محمد فہیم اختر، صدر شعبہ اسلامک اسٹڈیز نے ’اسلامک اسٹڈیز کا تصور اور موجودہ دور میں اس کی معنویت‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہ پروگرام بزم طلبہ، شعبہ اسلامک اسٹڈیز کی جانب سے ایم اے اور پی ایچ ڈی میں داخلہ لینے والے نئے طلبہ کے آن لائن اورینٹیشن کے لئے منعقد کیا گیا تھا۔ انہوں نے اپنے صدارتی کلمات میں اسلامک اسٹڈیز کے مکمل نصاب کا تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ اس میں اسلامی علوم کے ساتھ اسلام کی چودہ سو سالہ تہذیبی وتمدنی تاریخ، اہم شخصیات وتحریکات، مذاہب کا مطالعہ، علوم وفنون میں مسلمانوں کے کارنامے، اسلام اور جدید رجحانات، اور اسلام اور جدید مسائل جیسے اہم موضوعات پر مضامین پڑھائے جاتے ہیں۔
بزم طلبہ کے مشیر ڈاکٹر شکیل احمد (اسسٹنٹ پروفیسر) نے طلبہ کو تعلیم کے دوران حاصل ہونے والے مواقع مثلاً JRF،NET، اور دیگر اداروں سے ملنے والی فیلوشپ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ نیز تعلیم کی تکمیل کے بعد مزید اعلیٰ تعلیم کے ملکی وبین الاقوامی اداروں کی معلومات کے ساتھ پیشہ وارانہ طور پر سرکاری وغیر سرکاری اداروں میں دستیاب مواقع سے بھی متعارف کرایا۔
شعبہ کے استاذ ڈاکٹر محمد عرفان احمد (اسسٹنٹ پروفیسر) نے اپنے خطاب میں ’سی بی سی ایس اور داخلی امتحانات کے نظام‘ سے پوری طرح واقف کرایا، تاکہ تعلیم کے دوران طلبہ کو کوئی دشواری پیش نہ آئے اور یونیورسٹی کے قوانین وضوابط کے ساتھ بحسن وخوبی ان کا یہ تعلیمی سلسلہ اختتام پذیر ہو۔ شعبہ میں دیگر علمی وثقافتی سرگرمیوں اور ان کو منعقد کرنے والی طلبہ کی انجمنیں جیسے ’بزم طلبائ‘، ’بزم تحقیق‘ اور ’اسلامی مطالعات فورم‘ سے طلبہ کو متعارف کرانے کا کام اسلامی مطالعات فورم کی ذمہ دار محترمہ ذیشان سارہ صاحبہ (اسسٹنٹ پروفیسر ) نے انجام دیا اور بتایا کہ یہ ساری سرگرمیاں طلباءکی ہمہ جہت ترقی اور نشو ونما میں معاون ومددگار ہوتی ہیں۔پروگرام کا آغاز رشید احمد عادل (ایم اے، سال دوم) کی تلاوت کلام پاک سے ہوا اور نظامت کے فرائض ثناءاللہ رامپوری (ایم اے، سال دوم) نے انجام دیئے۔بزم طلباءکے نگراں ڈاکٹر شکیل احمد کے کلمات تشکر پر پروگرام کا اختتام ہوا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی