موجودہ حکومت کسانوں کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کر رہی ہے
لکھنو
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ موجودہ حکومت کسانوں کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ریاست میں دھان کی خریداری پچھلی حکومت کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ ہے۔ انہوں نے کسانوں سے بات چیت اور تال میل بنائے رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے ا کہا کہ دھان خریداری مراکز پر کاشتکاروں کو سبھی سہولیات فراہم کراتے ہوئے ان کی ادائیگی وقت سے یقینی بنائی جائے۔
وزیر اعلی آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں دھان خریداری مراکز کے کاموںکا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کاشتکاروں کو دھان بیچنے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ زراعت اور دیہی ترقیات ریاستی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے سبھی متعلقہ محکموں کو ہدایت دی ہے کہ وہ زراعت ، کسان بہبود اور دیہی ترقیات سے متعلق کاموں کو تیز ی کریں۔ انہوں نے سبھی محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اپنا محکمہ جاتی بجٹ جاری کریں۔
وزیراعلیٰ نے خصوصی معاشی پیکیج کے تحت سبھی اضلاع میں انٹرپرائزیز اور لون میلوں کے انعقاد کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مستحقین کو ایم ایس ایم ای یونٹ لگانے کے لئے قرض فراہم کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو روزگار سے جوڑا جاسکے۔
میٹنگ میں وزیر صحت جناب جئے پرتاپ سنگھ ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ،کمشنر صنعت اور انفراسٹرکچر جناب آلوک ٹنڈن ،کمشنر زرعی پیداوار جناب آلوک سنہا ، ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی ، ڈائریکٹر جنرل پولیس جناب ہیتش سی اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو متل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیومحترمہ رینوکا کمار ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ایم ایس ایم ای و اطلاعات جناب نونیت سہگل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری پنچایتی راج اوردیہی ترقیات جناب منوج کمار سنگھ ، ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ، ایڈیشنل چیف سکریٹری طبی تعلیم ڈاکٹر رجنیش دوبے ، ایڈیشنل چیف سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری زراعت جناب دیویش چترویدی ، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ و اطلاعات جناب سنجے پرساد ، پرنسپل سکریٹری صحت جناب آلوک کمار ، سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلوک کمار سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔