شاعر شکیل بلہروی کا انتقال

فتح پور، بارہ بنکی: مشہور و معروف شاعر شکیل بلہروی 65 کا طویل علالت کے بعد دوشنبہ کی صبح قریب نو بجے ان کی رہائش گاہ محلہ بکھریا ٹولہ ساکن بلہرہ میں انتقال ہو گیا ۔ وہ گزشتہ کافی دنوں سے علیل تھے ۔ شاعر شکیل بلہروی کے انتقال کی خبر جیسے ہی عام ہوئی کہ شعری و ادبی حلقوں میں ایک فضاء مغموم ہو گئی، لوگ ان کے آخری دیدار کے لئے ان کی رہائش گاہ پہونچنے لگے۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد نمازِ مغرب ادا کرنے کے بعد سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان میں سپردِ خاک میں دیا گیا ۔ مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ تین بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں ۔ نماز جنازہ میں خصوصی طور پر مولانا محمد سراج ندوی، ضلع پنچایت ممبر محمد نسیم گڈو، نمائندہ چیئرپرسن بلہرہ محمد ایاز خان، سابق ضلع پنچایت رکن محمد حنیف، سنیل سونی، مولانا سہیل الرحمٰن سمیت دیگر لوگ موجود تھے ۔
جدید تر اس سے پرانی