علی گڑھ : بی ےو اےم اےس ڈاکٹرس ایسوسی ایشن (اتر پردےش) کی تحریک پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی یونانی میڈیسن فیکلٹی کے زیر اہتمام کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لےے مامور پانچ مستعد صحت کارکنوں کو کی حوصلہ افزائی کے لےے 'کورونا واریرس فیلی سٹےشن پروگرام' کا انعقاد عمل مےں آےا جس مےں انہےں اعزاز سے سرفراز کےا گےا۔ اعزاز سے سرفراز ہونے والے ڈاکٹروں مےں ڈاکٹر علی جعفر عابدی (یونیورسٹی ہیلتھ آفیسر)، ڈاکٹر شعیب انصاری (ڈسٹرکٹ ایپیڈیمولوجسٹ)، ڈاکٹر سرفراز انصاری، ڈاکٹر صبا صدیقی اور ڈاکٹر رچنا (ملکھان سنگھ ضلع اسپتال اور دین دیال اسپتال، علی گڑھ) شامل ہیں۔ ان ہیلتھ ورکرز کو سرٹیفکیٹ اور ےادگاری نشان دےے گئے۔
اس موقع پر مہمان خصوصی، پروفیسر اسفر علی خان (او ایس ڈی، وائس چانسلر آفس) نے کہا کہ ''ڈاکٹری کا پیشہ سنجیدگی،لگن اور قربانی کا متقاضی ہوتا ہ اور ےہ بات قابل تعریف ہے کہ صحت افسران نے کووڈ مثبت مریضوں کے علاج کے لئے دن رات کام کرتے ہوئے اپنی ذاتی پریشانیوں اور جذباتی دبا¶ پر توجہ نہیں دی۔
انہوں نے ایمبولنس ڈرائیوروں، قبرستان کارکنوں اور کنٹینمنٹ زون میں کام کرنے والے تمام افراد سمیت کووڈ اسپتالوں میں کام کرنے والے کارکنان کی خدمات کو بھی سراہا۔
حکیم اجمل خان طبیہ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سعود علی خان نے یونیورسٹی کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج اور طبیہ کالج اور ڈسٹرکٹ اسپتال، علی گڑھ میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کیسز کے خلاف جدوجہد میں صحت کارکنوں کی خدمات پر روشنی ڈالی۔
پروفیسر ایف ایس شیرانی اور پروفیسر شگفتہ علیم (صدر، شعبہ امراض جِلدو زہراویہ) نے بتایا کہ وائرس کے پھیلنے کے بعد سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لئے ڈاکٹروں، نرسوں، پیرامیڈیکس اور دیگر مددگاروں نے دن رات محنت کی۔
پروفےسر بدرالدجیٰ خاں نے شکرےہ کی ادائےگی کے فرائض انجام دےے۔