وزیر اعظم کی سربراہی میں گذشتہ چھ برسوں میں ملک میں مثبت تبدیلیاںآئی ہیں جس کی وجہ سے اب پوری دنیا ہندوستان کی جانب دیکھ رہی ہے: وزیر اعلیٰ
لکھنو
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں گذشتہ 6 برسوں میں ملک میں مثبت تبدیلیاں آئی ہیں ، جس کی وجہ سے اب پوری دنیا ہندوستان کی جانب دیکھ رہی ہے۔ آج ہندوستان دنیا کے سرکردہ ممالک میں شامل ہے۔ ایسی صورتحال میںسبھی ہندوستانیوں کو عمدہ قیادت کی نظیر پیش کرنی ہوگی۔
وزیراعلیٰ نے ان خیالات کا اظہار آج گورکھپور ضلع میں مہارانا پرتاپ (ایم پی) سکشا پریشد کے 88 ویںہفتہ تاسیس جشن کے موقع پر پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب کو معاشرے اور ملک کے لئے مفید بنانا ہوگا۔ اگر تعلیمی ادارے ٹیم جذبے کے ساتھ یہ کام کریں تو یہ ممکن ہے۔پریشد سے وابستہ سبھی افراد کوپریشد کے صد ی سال تک اسی کو ہدف بنا کر اس کے لئے خود ادارے اور پوری ریاست کو بہتربنانے کے لئے مستقل کام کرنا ہوگا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی کا بھی یہی مقصد ہے۔ سبھی لوگوں کی کوششوں سے آنے والے وقت میں یہ پریشد اترپردیش کا سب سے بہتر تعلیمی ادارہ بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی وباءکورونا کے غیر معمولی مصیبت میں وزیر اعظم کی رہنمائی میںکام کرتے ہوئے وہ تکنیک سے ہی ممکن تھا۔ آپ بھی تکنیک سے وابستہ ہو کر اس کا بہتر استعمال کریں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جنوری تک کورونا ویکسین آجائے گی۔ اس وقت تک پہلے کی طرح کووڈ پروٹوکال پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ چیلنجوں کو مواقع اور ناکامی کو کامیابی میں بدلنے والا ہی زندگی میں کامیاب ہوتا ہے ، آپ بھی ہر چیلنج میں موقع اور ناکامی میں کامیابی تلاشیں۔ کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔
ہفتہ تاسیس تقریب میں بطور مہمان خصوصی اترپردیش اسمبلی کے اسپیکر ہردیہ نارائن دکشٹ نے کہا کہ غلامی کے دور کو چھوڑ دیں تو ہندوستان ویدک دور سے ہی تشنگان علم رہا ہے۔ اس کی وجہ سے ہی اسے وشوا گرو کا درجہ حاصل تھا۔ اس میں گﺅرکشانگری کا اس میں اہم تعاون تھا۔ یہ روایت اب بھی جاری ہے۔ تعلیم ہی دنیا اور معاشرے کو خوبصورت بنانے کا ایک ذریعہ ہے۔ ایم پی سکشا پریشد 1932 سے یہی کر رہا ہے۔ یہ پریشد اپنے اداروں میں کتابی علم کے ساتھ اخلاقی علم بھی دیتا ہے۔ بطور مہمان اعزازی وزیر آبی قوت ڈاکٹر مہندر سنگھ نے بھی پروگرام کوخطاب کیا۔
پروگرام میں عوامی نمائندوں ،سادھو- سنت ، اساتذہ ، طلباءاورمعزز شہری موجود تھے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور اسمبلی کے اسپیکر جناب ہردیہ نارائن دکشٹ نے برہمنلین مہنت دگ وجے ناتھ اور مہنت اویدھ ناتھ کی یاد میںتحریر کردہ کتاب ’بھارتی سنسکرتی کا وشو میں پرسار‘ کا اجراءکیا۔ انہوں نے ایم پی پالیٹیکنک کے ورکشاپ انسٹرکٹر جناب مادھویندر راج کے ذریعہ تحریر کردہ تین کتابوں کا بھی اجراءکیا۔