علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے یونانی مےڈیسن فیکلٹی اور انڈین انٹیگریٹڈ کمیونٹی ہیلتھ ایسوسی ایشن (آئی آئی سی ایچ اے) اور سمنن امپیریل گلڈ (سی ای جی) کے اشتراک سے آئی آئی سی ایچ اے کا ''آئی سی ایچ اے کے مالی مشکلات کے امکانات کے بغیر ہیلتھ کیئر تک لوگوں تک رسائی'' موضوع پر دوسرے قومی ای سمپوزیم کا آن لائن کا انعقاد عمل مےں آےا۔
ڈاکٹر جُگل کشور (چیئرمین، آئی آئی سی ایچ اے اور ڈائریکٹر، شعبہ کمیونٹی میڈیسن، وی ایم میڈیکل کالج اور صفدرجنگ اسپتال، نئی دہلی) نے اپنے استقبالیہ خطبہ میں طبی دیکھ بھال کے لئے مالی اعانت سے متعلق مختلف حکومتی پالیسیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو آگاہ کرنے کے لئے مناسب آگاہی مہم کی ضرورت ہے تاکہ وہ ایسی سرکاری پالیسیوں سے فائدہ اٹھاسکیں۔
مہمان خصوصی شری جی ایس پریادرشی (آئی اے ایس اور کمشنر، علی گڑھ ڈویژن) نے علاج کی بجائے بیمارےوں کی روک تھام پر فنڈز کے اخراجات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ماہرین تعلیم اور انتظامی عہدیداروں سے اپیل کی کہ وہ معاشرے کے مفاد کے لئے مل کر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ معاشرے میں پسماندہ افراد کے زیادہ سے زیادہ فائدہ کے لئے وسائل اور تقسیم کے طریقہ کار کو متحد کیا جائے۔
اپنے صدارتی ریمارکس میں، اے ایم یو کے ٹرےزرارپدم شری پروفیسر حکیم ایس ظل الرحمن نے ملک کے مختلف خطوں میں علاج کے مختلف طریقوں کی اہمیت اور ان کی افادیت پر روشنی ڈالی۔
پروفیسر ایم اطہر انصاری (سابق چیئرمین، شعبہ کمیونٹی میڈیسن، اے ایم یو) نے کلیدی خطبہ پےش کرتے ہوئے ''ہندوستان میںکووڈ تعدی سے متعلق صحت کے اخراجات: ایک جائزہ'' موضوع پر گفتگوکی۔ انہوں نے مسئلے کے مختلف پہلو¶ں پر تبادلہ خیال کیا اور ان کے لئے حل پیش کیے۔
پروفیسر خان محمد قیصر (ایم آئی جے طبےہ کالج، ممبئی) نے ''صحت کی دیکھ بھال کی پریشانیوں اور امکانی حل میں لوگوں کی مالی مشکلات'' اور ڈاکٹر شیو کمار ہارٹی (آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیور وید، نئی دہلی) نے ''کووڈمیں آیوروید کا تعاون '' پر اپنے خےالات کا اظہار کےا۔
اس سے قبل ، پروفیسر ایس ایم صفدر اشرف نے اپنے تعارفی خطبہ میں کہا کہ اس سیمینار کا مقصد ہندوستان میں صحت کے اخراجات اور ان سے متعلق مسائل کے حل کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے کے لئے ماہرین تعلیم کو اےک پلےٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 وبا کے خصوصی حوالہ سے تبادلہ خیال سے دنیا کے لوگوں کو اس مرض مےں گرفتار مریضوں کی مالی مشکلات کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔
ای سیمینار میں ملک کے مختلف حصوں سے بڑی تعداد مےں لوگوں نے شرکت کی۔
پروفیسر راکیش بھارگو، پروفیسر اطہر انصاری، پروفیسر اے ندیم خان (علی گڑھ)، پروفیسر جگل کشور (دہلی)، پروفیسر خان ایم قیصر (ممبئی)، پروفیسر وی کے اگنی ہوتری (ہردوار)، پروفیسر کے کے۔ شرما (جے پور)، ڈاکٹر عارش ایم کے شیروانی (بنگلور)، ڈاکٹر ایم اکرم، ڈاکٹر شیو کمار ہارٹی (دہلی) اور ڈاکٹر محمد عثمان (الہ آباد) نے سمپوزےم کے اکادمک سےشن مےں گفتگو مےں حصہ لےا۔ اے ایم یو کے جے این میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر شاہد علی صدیقی نے بطور مہمان اعزازی سیمینار سے خطاب کیا اور جے این ایم سی میں کینسر کے مریضوں کے علاج معالجے کے لےے دستیاب سہولیات پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر شری ایس قمرالدین اشرف (چیئرمین، اےس آئی جی) بھی موجود تھے۔ IICHA نے کچھ مریضوں کو JNMC میں مفت علاج کے لےےگود لےنے کا اعلان کےا۔ پروفیسر اے ندیم خان نے شکریہ ادائےگی کے فرائض انجام دےے جبکہ ڈاکٹر عبدالعزیز خان نے پروگرام کی نظامت کی۔