جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سینٹر فار ڈسٹینس اینڈ اوپن ایجو کیشن کی جانب سے آن لائن بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

 



جامعہ ملیہ اسلامیہ سنٹر فار ڈسٹنس اینڈ اوپن ایجوکیشن کے زیر اہتمام 'ڈسٹنس ایجوکیشن اینڈ ایجوکیشنل ٹکنالوجی کے موضوع پر دو روزہ آن لائن بین الاقوامی کانفرنس کا آج آغازہوا۔ کانفرنس میں اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی ، جامعہ ملیہ اسلامیہ ، جواہر لعل نہرو یونیورسٹی ، علی گڈھ مسلم یونیورسٹی ، جی بی یو ، ایس جی ٹی یونیورسٹی اور دہلی یونیورسٹی سمیت 68 سے زائد افراد شریک ہوئے۔

پروفیسر نجمہ اختر ، وائس چانسلر ، جامعہ ملیہ اسلامیہ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھیں ۔ پروفیسر محمد میاں اور پروفیسر سنتوش پانڈا مہمان ذی وقار تھے۔ جے ڈی آئی کے سی ڈی او ای میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فردوس خانم نے افتتاحی سیشن کا وقار بڑھایا ۔

پروفیسر محمد میاں نے کوویڈ 19 وبائی امراض کی وجہ سے پیدا شدہ حالات میں آن لائن اور فاصلاتی تعلیم کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے نئے ڈیجیٹل اعلی تعلیمی پلیٹ فارمز کے مابین باہمی رابطے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے یہ بھی تجویز پیش کی کہ سی ڈی او ای ، جامعہ ملیہ اسلامیہ غیر ملکی طلبہ کے لئے اپنا دروازہ کھولے۔

پروفیسر سنتوش پانڈا نے کہا کہ موجودہ صورتحال نے ہمیں تعلیم کے لئے تکنا لوجی کی اہمیت کو قبول کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ انہوں نے کہا تدریسی شعبے میں ٹکنالوجی کی رہنمائی کرنی چاہئے اور ٹکنالوجی کو تدریسی تعلیم کی رہنمائی نہیں کرنی چاہئے ، انہوں نے آن لائن اور فاصلاتی تعلیم میں تکنالوجی کے کردار پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

سی ڈی او ای کے اعزازی ڈائریکٹر (اکیڈمکس) ، پروفیسر احرار حسین نے کانفرنس کے شرکاء کے ساتھ سی ڈی او ای کے ذریعہ ڈیجیٹلائزیشن کی طرف پیشرفت پر روشنی ڈالی اور کہا رواں تعلیمی سال کے دوران آن لائن داخلے شروع کرکے سی ڈی او ای میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل حرکت میں آگیا ہے۔

مہمان خصوصی پروفیسر نجمہ اختر نے 'ڈسٹنس ایجوکیشن اینڈ ایجوکیشنل ٹکنالوجی' کے عنوان سے کتا ب کا اجراءکیا۔ کتاب کی تدوین پروفیسر احرار حسین نے کی ہے۔ ڈائریکٹر (اکیڈمکس) ، سی ڈی او ای ، جامعہ ملیہ اسلامیہ اور پروفیسر آر پی بہوگونا ، آنریری ڈائریکٹر (انتظامیہ) ، سی ڈی او ای ، جامعہ ملیہ اسلامیہ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

وائس چانسلر نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی قومی تعمیر میں تاریخی شراکت پر بات کی۔ انہوں نے پروفیسر محمد میاں کی اس تجویز کا خیرمقدم کیا کہ غیر ملکی طلباء کو بڑی تعداد میں سی ڈی او ای میں داخل کیا جائے۔ انہوں نے پروفیسر احرار حسین اور پروفیسر آر پی بہوگونا کی سربراہی میں آرگنائزنگ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ۔ 
افتتاحی سیشن کا اختتام پروفیسر آر پی بہوگونا کے کلمات تشکر سے ہوا۔ افتتاحی پروگرام کے بعد تکنیکی سیشن ہوا جس میں اسکالرز نے اپنے تحقیقی مقالے پیش کئے ۔

دو روزہ کانفرنس کے دوران سو سے زائد تحقیقی مقالے موصول ہوئے جن میں سے صرف 47 مقالے پیش کرنے کے لئے منتخب کیے گئے تھے۔ تکنیکی سیشن کی صدارت مختلف یونیورسٹیوں کے سینئر پروفیسر حضرات فرمائیں گے۔
احمد عظیم

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی