پروفیسر ایم شافع قدوائی اور پروفیسر نفیس احمد خاں اے ایم یو کورٹ کے ممبر مقرر

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ¿ ترسیل عامہ کے چیئرمین پروفیسر ایم شافع قدوائی اور شعبہ¿ نباتیات کے چیئرمین پروفیسر نفیس احمد خاں ، سربراہانِ شعبہ میں سینیارٹی کی بنیاد پر آئندہ تین سال کے لئے یا صدر شعبہ کے عہدے پر برقرار رہنے تک کے لئے اے ایم یو کورٹ کے ممبر مقرر کئے گئے ہیں۔ شعبہ¿ لسانیات کے زیر اہتمام ویب ٹاک 17دسمبر کو علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے شعبہ¿ لسانیات کے زیر اہتمام آئندہ 17دسمبر کو منعقد ہونے والے ایک ویب ٹاک میں پروفیسر جاوید مجید (کنگس کالج، لندن) ”گریرسن کے لسانی سروے برائے ہندوستان 1903-1928 “ کے حوالہ سے نوآبادیاتی علمی پیداوار کے موضوع پر خطبہ پیش کریں گے۔ پروفیسر جاوید مجید، کنگس کالج لندن میں انگریزی اور تقابلی ادبیات کے پروفیسر ہیں۔ صدر شعبہ¿ لسانیات پروفیسر جہانگیر وارثی نے بتایا کہ ویب لنک https://meet.google.com/rcv-kpwz-qhh کے ذریعہ ویب ٹاک میں حصہ لیا جاسکتا ہے۔ پروگرام سہ پہر چار بجے شروع ہوگا۔ ویب ٹاک آرگنائزنگ کمیٹی میں پروفیسر ایس امتیاز حسنین، ڈاکٹر ناظرین بی لسکر اور ڈاکٹر شمیم فاطمہ شامل ہیں۔
جدید تر اس سے پرانی