اے ایم یو نی ویب سایٹ

 


علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے آن لائن ذرائع سے یونیورسٹی کی نئی تیار شدہ ویب سائٹ کا افتتاح کیا۔ یونیورسٹی کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر نئی ویب سائٹ کا افتتاح ےونیورسٹی کے فروغ کی روداد مےں ایک نیا باب ہے۔

اس موقع پر وائس چانسلر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انگریزی، ہندی اور اردو زبانوں کی سہولت والی اس کژیر لسانی ویب سائٹ کو جی آئی جی ڈبلیو (ویب سائٹوں کے لئے ہندوستان کی حکومت کے رہنما خطوط) کے مطابق بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی ویب سائٹ میں صارفین کو وسائل کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ تیز رفتار نیویگیشن، فعالیت اور سیکیورٹی جیسے اہم نکات پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی کو ایک بہتر ڈھانچے اور ڈیٹا پر مبنی ویب سائٹ کی ضرورت ہے اور امید ہے کہ اس ویب سائٹ پرانے ویب سائٹ سے بہتر انفارمیشن سسٹم نظر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ویب سائٹیں بیرونی دنیا کے اداروں کی کھڑکیاں ہیں اور مجھے یقین ہے کہ نئی ویب سائٹ اے ایم یو کی شبیہہ کو بہتر بنائے گی۔

انہوں نے اساتذہ سے درخواست کی کہ وہ ویب سائٹ پر اپنے سی وی اور معلومات کو اپ ڈیٹ کریں۔

پروفیسر منصور نے اس اہم اور پیچیدہ کام کو انجام دینے کے لئے یونیورسٹی ویب سائٹ کمیٹی کے کنوینر پروفیسر عاصم ظفر، اور دیگر ممبران پروفیسر جمشید صدیقی (شعبہ کمپیوٹر سائنس)، پروفیسر اطہر علی خان (محکمہ شماریات)، پروفیسر ایم رضوان خان (ڈائریکٹر، آئی کیو اے سی)، ڈاکٹر پرویز محمود خان (ڈائریکٹر، پروفیسر ایم این فاروقی کمپیوٹر سینٹر)، ڈاکٹر محمد یوسف (یونیورسٹی لائبریرین)، ڈاکٹر گورو سنگھ ( پروستھوڈونٹکس شعبہ کے چیئرمین)، ڈاکٹر رضوان احمد خان (چیئرمین، شعبہ اطفالیات سرجری) اور پروفیسر مرزا فیصل ایس بیگ (چیئرمین، مکینیکل انجینئرنگ شعبہ) کو مبارکباد دی۔

پروگرام کے آغاز میں خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم ظفر (کنوینر، ویب سائٹ کمیٹی) نے کہا کہ پرانی ویب سائٹ سے نئی ویب سائٹ پر معلومات اور ڈیٹا منتقل کرنے کا کام کافی پیچیدہ ہے اور اس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویب سائٹ کے صحیح استعمال کے لےے مختلف محکموں اور دفاتر سے لگ بھگ 250 افراد کی تربیت کے لئے 16 روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے اور آئندہ بھی اس طرح کے دیگر تربیتی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔

آخر میں، ویب سائٹ بنانے میں تعاون کرنے والے ہر فرد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، رجسٹرار، جناب عبدالحمید (آئی پی ایس)، نے کہا کہ نئی ویب سائٹ نہ صرف جدید ترین نیویگیشن ایپلی کیشنز، تیزپروسےسنگ اور بہتر فلٹرنگ کے لئے تیار کی گئی ہے بلکہ صارفین کی ضرورت کو پےش نظر رکھ کر تیار کی گئی ہے۔ ان کے لےے وےب سائٹ کے ذریعہ یونیورسٹی سے جڑنا ایک نیا تجربہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نئی ویب سائٹ صارفین اور یونیورسٹی میں کام کرنے والوں کے مابین نئے تعلقات پیدا کرے گی۔

اس ویب سائٹ کو دہلی کے اے ایچ اے ٹیکنوکریٹ فرم کے سی ای او جناب مہروز علی پاشا اور ان کی ٹیم نے ڈیزائن کیا ہے۔


جدید تر اس سے پرانی