-لکھنو
اترپردیش کے وزیر شہری ہوا بازی، اقلیتی بہبود اور اوقاف نیز حج جناب نند گوپال گپتا’نندی‘ نے آج اپنے کمرے میں محکمہ ¿ شہری ہوا بازی کا جائزہ لیا۔ انہوںنے ریاست میں تیار ہو رہے اور چل رہے ایئرپورٹ کے مختلف نکات اور کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے جلد تعمیراتی کام مکمل کرانے کی ہدایت دی ہے۔
وزیر موصوف جناب نندی نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے ایئر کورٹ کنیکٹی وٹی میں جتنا کام کیا ہے، اتنا پہلے ریاست میں کبھی نہیں ہوا۔ ریاست کے سبھی علاقوں میں ایئرکنیکٹی وٹی سے جوڑا جا رہا ہے۔ زیر تعمیر 12نئے ایئرپورٹ جلد بن کر تیار ہوں گے۔ ریاست میں چل رہے آٹھ ایئرپورٹ پر ضروری کام، اصلاحی امور کے واسطے رقم دی جا چکی ہے۔ انہوںنے بتایاکہ گورکھپور ایئرپورٹ کےلئے ایک نئے سول انکلیو بنائے جانے کی کارروائی عمل میں ہے۔ کانپور ایئرپورٹ میں نئے سول انکلیو بنائے جانے کےلئے ریاستی حکومت کے ذریعہ تقریباً 50ایکڑ زمین خرید کرکے مفت ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کو فراہم کرائی جا چکی ہے، جس پر ان کے ذریعہ تعمیراتی کام کرایا جا رہا ہے، جو سال 2021-22میں مکمل ہوگا۔ کانپور ایئرپورٹ کی زمین خریداور دیگر قانونی امور کے واسطے 82.24کروڑ روپئے کی رقم دی گئی ہے۔
پریاگ راج ایئرپورٹ کے ضمن میں جناب نندی نے بتایا کہ ریاستی حکومت کے ذریعہ ایئرپورٹ کی زمین خرید کر اور دیگر قانونی امور کے واسطے 510.73کروڑ روپئے کی منظوری جاری کر دی گئی ہے۔انہوںنے علی گڑھ، اعظم گڑھ، شراوستی، مرادآباد، چترکورٹ، سون بھدر، للت پور، اجودھیا، کشی نگر اور جیور ایئرپورٹ کے سلسلہ میں بتایاکہ علی گڑھ، اعظم گڑھ،شراوستی اور مرادآباد ایئرپورٹس میں آر سی ایس میں منتخب علی گڑھ، اعظم گڑھ، شراوستی اور مرادآباد ایئرپورٹس کا نو-فریلس ایئرپورٹ کے طور پر ڈیولپمنٹ ریاستی حکومت کے ذریعہ اترپردیش گورنمنٹ کنسٹرکشن کارپوریشن لمیٹیڈ کے توسط سے کرایا جا رہا ہے۔ اب تک 85-90فیصد کام مکمل ہو گیا ہے۔
جناب نندی نے بتایاکہ ضلع گوتم بدھ نگر کے جیور میں نوئیڈا انٹرنیشنل گرین فیلڈ ایئرپورٹ کو ریاستی حکومت کے ذریعہ تیار کیا جا رہا ہے۔ ایئرپورٹ کے قیام کےلئے 1334ہیکٹئر زمین کو تحویل میں لیا جا چکا ہے اور ایئرپورٹ ڈیولپمنٹ کےلئے گلوبل بیڈنگ کے توسط سے منتخب ڈیولپرس Zurich Airport International AG کے ذریعہ تشکیل شدہ SPV Yamuna International Airports Ltd.کے ساتھ Concession Agreementپر دستخط ہو چکے ہیں۔ حکومت کے ذریعہ نوئیڈا انٹرنیشنل گرین فیلڈ ایئرپورٹ کے رنوے کی تعداد بڑھاکر 4سے6کیے جانے پر بھی کام کیا جا رہا ہے اور اس کےلئے فزیبلیٹی اسٹڈی کرالی گئی ہے۔ حکومت کے ذریعہ جیور ایئرپورٹ کی زمین خرید کر اور دیگر قانونی تعمیری کاموں کےلئے 2731.01کروڑ روپئے کی مالی منظوری جاری کی جا چکی ہے۔