ہفتہ وار بازار دوبارہ کھولے جانے کا استقبال

 


لکھنو¿۔ عالمی وبا کورونا کی وجہ سے اب تک شہر کی ہفتہ واری بازار نہیں لگ رہی تھی جس کی وجہ سے ہزاروں دوکان دار بھک مری کے دہانے پر پہنچ گئے تھے۔ ہفتہ واری بازار کھولنے کے سلسلے میں ایک میمورنڈم ریاست کے وزیر اعلیٰ اور جوائنٹ پولیس کمشنر نوین اروڑا کو ہفتہ واری بازار کو سپتاہک بازار کلیان منڈپ کے سرپرست مسٹر حاجی کلیم خاںکے ذریعہ سے دیا گیا تھا۔ آج ہم سب کو نہایت خوشی ہے کہ جوائنٹ پولیس کمشنر مسٹر نوین اروڑا کے حکم سے ہفتہ واری بازار پھر سے کھول دیے گئے۔ 

اس سلسلے میں سپتاہک بازار ویاپار کلیان سمیتی کا ایک وفد مسٹر کلیم خاں کی قیادت میں جوائنٹ پولیس کمشنر سے مل کر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس وفد میں سمیتی کے صدر وصی اﷲ آزاد ، ونود کمار گپتا، لکشمن ورما، محمد اسماعیل موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی