دہشت گردی ایک پُر تشدد عمل ہے

 



علی گڑھ: علی گڑھ مسلم ےونیورسٹی کے لسانےات شعبہ کے سربراہ پروفےسر اےم جے وارثی نے بیپی آرڈی وزارت برائے داخلی امور، حکومت ہند کی اےک ذےلی میٹنگ مےں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی (چاہے وہ داخلی ہو یا عالمی) ایک پُر تشدد عمل ہے جس کا مقصدآبادی میں خوف وہراس کا ماحول قائم کرکے کچھ نفسیاتی اور سیاسی مقاصد پورا کرنا ہوتا ہے۔ جبکہ عدم انتہا پسندی ایک ایسا عمل ہے جس کے ذریعہ لوگ ان نظریات کو مسترد کر دیتے ہیں جنہیں انہوں نے کبھی اپناےا ہوا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدم انتہا پسندی کا آغاز تب ہوتا ہے جب انتہا پسند گروپس کے تئیں لوگوں کی وابستگی کم ہونے لگتی ہے۔جہاں تک انتہا پسندی کو کم کرنے کے میکانزم کا تعلق ہے، انتہا پسندی کی جانب مائل لوگوں کو یا پھر جیل میں قید انتہا پسند لوگوں کو مذہبی مجالس میں شرکت کے لئے ماحول فراہم کرنا مثبت قدم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی مجالس کا مثبت ماحول جیل حکام کو اےسے قےدےوں کے اصلاحی عمل میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔ 

ایسپی نیشنل پولیس مشن جناب کوشل نے استقبالیہ خطبہ پیش کیاجبکہ آئیپیایس اور آئیجی نیشنل پولیس مشن، جناب تیجیندر سنگھ لتھرا نے افتتاحی کلمات سے نوازا۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی