زراعت اور دیہی ترقی ریاستی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل : وزیر اعلیٰ

 




وزیر اعلی نے زراعت ، کسان بہبود اور دیہی ترقیات کے
 کاموںمیں تیزی لانے کی ہدایت دی
لکھنو 
 اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ زراعت اور دیہی ترقیات ریاستی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے سبھی متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ زراعت ، کسان بہبود اور دیہی ترقی سے متعلق کاموں میںمزید تیزی لائیں۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں مختلف محکموں کے کاموں کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے زرعی پیداوار کمشنر کو ہدایت دی کہ نابارڈ کے ساتھ تال میل قائم کر وہ زرعی انفراسٹرکچر ، باغات ، امداد باہمی، آبپاشی وغیرہ سے متعلق کاموں کے لئے زیادہ سے زیادہ فنڈ حاصل کریں۔ اس ضمن میں محکموں کے سینئر افسران کے ذریعہ نابارڈ اور دیگر اداروں سے مسلسل رابطے میں رہ کرموثر کارروائی یقینی بنائےں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ امداد باہمی سوسائٹیوں کو مضبوط بناکر ان کے ذریعہ کاشتکاروں کو بیج اور کھاد جیسی ضروری زرعی سرمایہ کاری کا بہتر انتظام یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے آب پاشی پروجیکٹ کو تیزی سے مکمل کرنے کے لئے وقت پر فنڈ جاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بندیل کھنڈ اور وندھ علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے ’ہر گھر نل‘ پروجیکٹ کو ترجیحی بنیاد پر مکمل کیا جائے۔ اس کے لئے فنڈ کی کوئی کمی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کھلے بور ویل کو اچھی طرح سے محفوظ بنانے کے لئے کارروائی کی جائے تاکہ اس میں حادثے کا کوئی امکان نہ ہو۔
وزیر اعلیٰ نے چیف سکریٹری کو ہدایت دی کہ وہ ڈیری فروغ کے لئے چلائی جانے والی اسکیموں کا جائزہ لیں اور اپنی رپورٹ پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند کے ذریعہ شروع کی جانے والی ’گوبر دھن یوجنا‘ کوریاست میں نافذ کرنے کے لئے پروجیکٹ تیار کیا جائے۔ اس سے دیہی معیشت کو بہت فائدہ ہوگا۔
وزیر اعلیٰ نے دھان خریداری مراکز صحیح طریقہ سے چلانے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ دھان خریداری کی ادائیگی کاشتکاروں کو ہر صورت میں 72 گھنٹوں کے اندر اندر یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دھان کی خریداری کی ادائیگی کی صورتحال کا باقاعدگی سے سبھی متعلقہ محکموں کے ذریعہ جائزہ لیا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع وضع کرنے کے لئے موثر کارروائی مسلسل جاری رکھی جائے۔ ضلع سطح پر ڈسٹرکٹ روزگار افسر کو ذمہ داری دیتے ہوئے پورٹل کے ذریعہ روزگار فراہم کرنے کا انتظام یقینی بنایا جائے۔
میٹنگ میں وزیرطبی تعلیم جناب سریش کھنہ ، وزیر صحت جناب جئے پرتاپ سنگھ ، وزیرآبی قوت ڈاکٹر مہیندر سنگھ ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ، کمشنر زرعی پیداوار جناب آلوک سنہا ، ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی ، ڈائریکٹر جنرل پولیس جناب ہیتش سی اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو متل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ایم ایس ایم ای و اطلاعات جناب نونیت سہگل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیومحترمہ رینوکا کمار ، ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ، ایڈیشنل چیف سکریٹری طبی تعلیم ڈاکٹر رجنیش دوبے ، ایڈیشنل چیف سکریٹری پنچایتی راج اور دیہی ترقیات جناب منوج کمار سنگھ ، ایڈیشنل چیف سکریٹری زراعت جناب دیویش چترویدی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری صنعتی ترقیات جناب آلوک کمار ، ایڈیشنل چیف سکریٹری آبپاشی اور آبی وسائل جناب ٹی وینکٹیش ، ایڈیشنل چیف سکریٹری باغبانی اور فوڈ پروسیسنگ جناب منوج سنگھ ، ایڈیشنل چیف سکریٹری امداد باہمی جناب ایم وی ایس رامی ریڈی ، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ و اطلاعات جناب سنجے پرساد ، پرنسپل سکریٹری نمامی گنگے اور دیہی آبی وسائل جناب انوراگ شریواستو ، پرنسپل سکریٹری صحت جناب آلوک کمار ، سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلوک کمار ، ڈائریکٹر اطلاعات جناب ششرسمیت دیگر سینئرافسران موجود تھے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی