لکھنو ¿ ، میرٹھ ، وارانسی ، کانپور شہر ، جھانسی ، غازی آباد اور گورکھپور میں
کووڈ 19 کے بستروں کی تعدادبڑھائی جائے
لکھنو
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھنو ¿ ، میرٹھ ، وارانسی ، کانپورشہر ، جھانسی ، غازی آباد اور گورکھپور میں کووڈ 19 کے بستروں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت دی ہے جبکہ کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے پوری احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ان لاک بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 سے بچاو ¿ اور علاج کے بندوبست کو مستحکم بنایا جائے۔ نیز کانٹریکٹ ٹریسنگ اورسرویلانس کے نظام کو مکمل طور پر متحرک رکھا جائے۔ انہوں نے کانٹریکٹ ٹریسنگ پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کووڈ 19 کی کوئی کارگر دوا یا ویکسین دستیاب نہیں ہوجاتی تب تک احتیاط ہی واحدعلاج ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم 11 نے مکمل تال میل کے ساتھ بہتر نتائج دیئے ہیں۔ کام کی رفتار کو اسی طرح آگے بھی جاری رکھاجائے۔ انہوں نے اینٹی گریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو پوری صلاحیت سے کام کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کووڈ 19 کے پھیلاو ¿ کو روکنے کے لئے اینٹی گریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کردار بہت اہم ہے۔ انہوں نے کووڈ19 کا میڈیکل ٹیسٹنگ رینڈم بنیاد پر کئے جانے کی ہدایت دی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورونا ویکسین کولڈ چین پلس پولیو ویکسین کے لئے بنائی گئی کولڈ چین کی طرز پر تیار کی جائے۔ ساتھ ہی کورنا ویکسین کے لئے قائم کیے جانے والے اسٹوریج سینٹر کی حفاظت کے لئے ٹھوس انتظامات کیے جائیں۔
میٹنگ میں وزیرطبی تعلیم جناب سریش کھنہ ، وزیر صحت جناب جئے پرتاپ سنگھ ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ، کمشنر انفراسٹرکچر و صنعتی ترقیات جناب آلوک ٹنڈن ، کمشنر زرعی پیداوارجناب آلوک سنہا ، ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو متل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ایم ایس ایم ای و اطلاعات جناب نونیت سہگل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری پنچایتی راج اور دیہی ترقیات جناب منوج کمار سنگھ ، ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ، ایڈیشنل چیف سکریٹری طبی تعلیم ڈاکٹر رجنیش دوبے ، ایڈیشنل چیف سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری زراعت جناب دیویش چترویدی ، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ و اطلاعات جناب سنجے پرساد ، پرنسپل سکریٹری مویشی پروری جناب بھونیش کمار ، پرنسپل سکریٹری غذاءو رسد محترمہ وینا کماری مینا ، سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلوک کمار ، راحت کمشنر جناب سنجے گوئل ڈائریکٹر اطلاعات جناب ششرسمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔