ریاست کی ترقی میں صنعتی سرمایہ کاری کی خصوصی اہمیت
لکھنو
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ریاستی حکومت کے ذریعہ صنعتوں کے لئے پالیسی کو آسان بنایا گیا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ سرمایہ کاروں کوسبھی سہولیات مہیا کی جائیں۔ صنعتوں کے قیام کے لئے ان کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کی جائے۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں مختلف محکموں کے کاموں کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی ترقی میں صنعتی سرمایہ کاری کی خصوصی اہمیت ہے۔ اس سے جہاں ایک طرف ترقی ہوتی ہے ،وہیں دوسری طرف لوگوں کو روزگار بھی ملتا ہے۔اس لئے ریاست میں صنعتوں کے قیام کے لئے افسران پوری دلچسپی کے ساتھ کام کریں۔
دھان خریداری مراکز کے بارے میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان مراکز پر کاشتکاروں کوسبھی سہولیات فراہم کرائی جائیں اور ان کی ادائیگی وقت پر کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ کسان بھی آمدنی بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔ اس لئے انہیں ترقی یافتہ کاشتکاری کے لئے راغب کیا جائے۔
گائے پناہ گاہوں کے حوالے سے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انھیں آمدنی کا ذریعہ بنایا جائے۔ اس کے لئے انہیں سی این جی کی پیداوار گوبر کے دیپ اور دیگر معاشی سرگرمیوں سے مربوط کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیر اعلیٰ نے محکمہ شہری ترقیات کو شہری علاقوں میں نافذ امرت مشن اور اسمارٹ سٹی اسکیموں کا جائزہ لینے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ ان اسکیموں کے تحت ہونے والے ترقیاتی کاموں کو مکمل معیار اور وقت کی پا بندی کے ساتھ مکمل کیا جائے۔
میٹنگ میں وزیرطبی تعلیم جناب سریش کھنہ ، وزیر صحت جناب جئے پرتاپ سنگھ ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ، کمشنر انفراسٹرکچر و صنعتی ترقیات جناب آلوک ٹنڈن ، کمشنر زرعی پیداوارجناب آلوک سنہا ، ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو متل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ایم ایس ایم ای و اطلاعات جناب نونیت سہگل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری پنچایتی راج اور دیہی ترقیات جناب منوج کمار سنگھ ، ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ، ایڈیشنل چیف سکریٹری طبی تعلیم ڈاکٹر رجنیش دوبے ، ایڈیشنل چیف سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری زراعت جناب دیویش چترویدی ، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ و اطلاعات جناب سنجے پرساد ، پرنسپل سکریٹری مویشی پروری جناب بھونیش کمار ، پرنسپل سکریٹری غذاءو رسد محترمہ وینا کماری مینا ، سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلوک کمار ، راحت کمشنر جناب سنجے گوئل ڈائریکٹر اطلاعات جناب ششرسمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔