کورونا ویکسین کے محفوظ اسٹوریج اور کولڈ چین کے قیام سے متعلق فول پروف

 



ایکشن پلان محکمہ صحت و محکمہ داخلہ مشترکہ طور پر تیاری کریں: وزیر اعلیٰ
لکھنو 
اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ کورونا ویکسین کے مستقبل قریب میں آنے کی امید ہے۔ اس لئے اس کے محفوظ اسٹوریج اور کولڈ چین کے قیام کے سلسلے میں ایک فول پروف ایکشن پلان تیار کیا جائے۔ یہ ایکشن پلان محکمہ صحت اور محکمہ داخلہ کے مشترکہ طور پر تیار کیا جائے۔ یہ یقینی بنایا جائے کہ ویکسین کا کسی بھی حال میں غلط استعمال نہ ہونے پائے۔ انہوں نے کہا کہ قبل میں روبیلا اور خسرے کی روک تھام کے لئے چلائے گئے ویکسینیشن مہم کے تجربات کی بنیاد پر ریاست میں کورونا ویکسینیشن مہم کو موثر طریقے سے نافذ کیا جائے۔
وزیراعلیٰ نے یہ ہدایت آج اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ میٹنگ کے دوران دی۔ انہوں نے ویکسین کے محفوظ اسٹوریج کے لئے سبھی ضروری بنیادی سہولیات آئندہ 15 دسمبر 2020 تک تیار کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے ویکسین اسٹوریج سینٹر میں سی سی ٹی وی لگانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ویکسین کیریئر گاڑیوں میں جی پی ایس لگائے جائیں تاکہ اس کی محفوظ سپلائی کو یقینی بنایا جاسکے۔
قابل ذکر ہے کہ ریاست میں کورونا ویکسین کے اسٹوریج کے لئے 35000 مراکز قائم کیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے ان کا مکمل حفاظتی بندوبست یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔ آج مرکزی حکومت کے ذریعہ ریاست میں ویکسینیشن کے لئے ماسٹر ٹرینروں کی ٹریننگ بھی کروائی جا رہی ہے۔ میٹنگ کے دوران وزیر اعلی نے اس ٹریننگ کا ورچوئل جائزہ بھی لیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت کوویڈ 19 ویکسین کے اسٹوریج کے لئے پوری سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔ ریاستی حکومت لوگوں کو کورونا انفیکشن سے بچانے کے لئے پرعزم ہے اور اس سمت میں سبھی کوششیں کی جارہی ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی