وزیر اعلیٰ نے کووڈ19کی روک تھام اور علاج کے موثربندوبست کوبنائے رکھنے کی ہدایت دی
ضلع لکھنو ¿ ، کانپور شہر ، میرٹھ ، آگرہ اور وارانسی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت
لکھنو
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ریاستی حکومت عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کووڈ19 سے بچاو ¿ اور علاج کے موثر بندوبست کو بنائے رکھنے کی ہدایت دی ہے۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ان لاک بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے ضلع لکھنو ¿ ، کانپور شہر ، میرٹھ ، آگرہ اور وارانسی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیرطبی تعلیم کے ذریعہ لکھنو ¿ کے ایس جی پی جی آئی ، کے جی ایم یو اور آر ایم ایل آئی ایم ایس کے سربراہان کے ساتھ میٹنگ کرکے ان طبی اداروں کے علاج ومعالجے کے بندوبست کا جائزہ لیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ متعلقہ منطقائی کمشنروں اور ضلع مجسٹریٹ جاکر میٹنگ کریں۔ یہ یقینی بنایا جائے کہ طبی ماہرین کووڈ وارڈ میں باقاعدگی سے راو ¿نڈ لگائیں ، اس سے مریضوں کو بہتر علاج حاصل ہو گا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کووڈ19 سے متاثرہ مریضوں کے علاج ومعالجے کے لئے بہتر انتظامات ہر صورت میں یقینی بنایا جائے۔ اس میں کسی بھی سطح پر تساہلی نہ برتی جائے۔ یہ یقینی بنایا جائے کہ مریضوں کی بھرتی میں کوئی دشواری نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ اسپتالوں میں بستروں کی ضرورت کا اندازہ کرتے ہوئے اضافی بستروں کا انتظام کرنے کے لئے خصوصی کوشش کی جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کووڈ19 کے انفیکشن کو روکنے کے لئے ہر سطح پر احتیاط برتا جائے۔ اس سلسلے میں بیداری پروگرام مسلسل چلایا جائے۔ اینٹی گریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کوپوری صلاحیت سے چلایا جائے۔ انہوں نے کانٹریکٹ ٹریسنگ اورسرویلانس سسٹم کوبنائے رکھنے کی ہدایت دی۔
وزیرطبی تعلیم جناب سریش کھنہ ، وزیر صحت جناب جئے پرتاپ سنگھ ، وزیرآبی قوت ڈاکٹر مہیندر سنگھ ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ، کمشنر زرعی پیداوار جناب آلوک سنہا ، ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی ، ڈائریکٹر جنرل پولیس جناب ہیتش سی اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو متل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ایم ایس ایم ای و اطلاعات جناب نونیت سہگل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیومحترمہ رینوکا کمار ، ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ، ایڈیشنل چیف سکریٹری طبی تعلیم ڈاکٹر رجنیش دوبے ، ایڈیشنل چیف سکریٹری پنچایتی راج اور دیہی ترقیات جناب منوج کمار سنگھ ، ایڈیشنل چیف سکریٹری زراعت جناب دیویش چترویدی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری صنعتی ترقیات جناب آلوک کمار ، ایڈیشنل چیف سکریٹری آبپاشی اور آبی وسائل جناب ٹی وینکٹیش ، ایڈیشنل چیف سکریٹری باغبانی اور فوڈ پروسیسنگ جناب منوج سنگھ ، ایڈیشنل چیف سکریٹری امداد باہمی جناب ایم وی ایس رامی ریڈی ، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ و اطلاعات جناب سنجے پرساد ، پرنسپل سکریٹری نمامی گنگے اور دیہی آبی وسائل جناب انوراگ شریواستو ، پرنسپل سکریٹری صحت جناب آلوک کمار ، سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلوک کمار ، ڈائریکٹر اطلاعات جناب ششرسمیت دیگر سینئرافسران موجود تھے۔