سردی کے مد نظرالاو ¿ کا مو ثر بندوبست یقینی بنایا جائے

ضرورت مندوں کو کمبل تقسیم کرنے اور رین بسیروں میں تحفظ اور صفائی کا بندوبست یقینی بنانے کی ہدایت لکھنو اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ سردی کے پیش نظرالاو ¿ کے موثربندوبست کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ضرورت مندوں کو کمبل تقسیم کرنے اور رین بسیروں میں حفاظت اور صفائی کابندوبست یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے ۔ وزیر اعلیٰ آج یہاں لوک بھون میں منعقد ایک اعلی سطحی میٹنگ میں مختلف محکموں کے کاموں کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ پینے کے پانی اسکیموں ، میڈیکل کالج پروجیکٹوں وغیرہ کی ڈی پی آر وقت سے تیار کر تے ہوئے ان کی تعمیر معینہ مدت میں مکمل کی جائے تاکہ عوام کو وقت سے ان اسکیموں کا فائدہ مل سکے ۔ انہوں نے منطقوں میں قائم کئے جارہے اٹل رہائشی اسکولوں کو تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دھان خرید عمل کی مسلسل ما نیٹرنگ کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کاشتکاروں کو منڈی اور دھان خریدمراکز پر اپنی پیداوار بیچنے میں کوئی دشواری نہ ہو ۔ میٹنگ میں وزیر طبی تعلیم جناب سریش کھنہ ، وزیر صحت جناب جئے پرتاپ سنگھ ، وزیرریاست برائے صحت جناب اتل گرگ ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ،کمشنر زرعی پیداوارجناب آلوک سنہا ، ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی ، ڈائریکٹر جنرل پولیس جناب ہیتش سی۔ اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو متل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ایم ایس ایم ای اور اطلاعات جناب نونیت سہگل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری پنچایت راج اور دیہی ترقیات جناب منوج کمار سنگھ ، ایڈیشنل چیف سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری انفراسٹرکچر اینڈ انڈسٹریل ڈویلپمنٹ جناب آلوک کمار ، ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ، ایڈیشنل چیف سکریٹری طبی تعلیم ڈاکٹر رجنیش دوبے ، سکریڑی وزیر اعلیٰ جناب آلو ک کمار ،کمشنر راحت جناب سجے گوئل سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
جدید تر اس سے پرانی