اردو اکادمی ایوارڈ کے لے درخواست مطلوب

 



اتر پردیش اردو اکادمی کو سال2020کے انعامات کے لیے ملک کے اردو مصنفین ، ناشرین اور کاتبوں سے

15 جنوری2021ءشام5.00بجے تک کتابیں مطلوب 

لکھنو¿: اتر پردیش اردو اکادمی کو یکمجنوری2020ءسے31 دسمبر2020ءکے درمیان طبع شدہ کتب برائے انعاممطلوب ہیں۔انعامات کے لئے کتابیں ۵۱ جنوری2021ءشام ۰۰-۵ بجے تک اکادمی دفتر واقع وبھوتی کھنڈ، گومتی نگر،لکھنو¿ میں بذریعہ ڈاک یا دستی جمع کی جا سکتی ہیں۔

انعام کے لیے کتابیں مصنفین مو¿لف مرتب یا ان کے ناشرین بھیج سکتے ہیں۔ ہر مصنف مو¿لف مرتب کو انعام کے لیے مطبوعہ کتابوں کے آٹھ نسخے بھیجنا لازمی ہوگا۔ کاتب انعام کے لیے کتاب کی ایک مطبوعہ جلد اور ناشر انعام کے لیے دو ۔ دو مطبوعہ جلدیں بھیجنا لازمی ہوں گی ۔ اس ضمن میں یہ خیال رہے کہ جس مصنف کو اکادمی کی جانب سے ادبی خدمات پر انعام مل چکا ہے ان کی کتاب پر پانچ سال تک غور نہیں کیا جائے گا۔ اسی طرح کسی مصنف کی کتاب کو لگاتار دو سال انعام نہیں دیا جائے گا اس کے علاوہ اگر کسی مصنف نے مختلف موضوعات پر کئی کتابیں انعام کے لیے بھیجی ہیں تو ان میں صرف ایک ہی کتاب پر انعام دیا جائے گا ۔

اس کے علاوہ اکادمی کے مالی تعاون سے چھپی کتابوں پربھی انعام کے لئے غو کیا جائے گا۔ انعام کے لئے داخل کتابوں پر مرتب کا کم سے کم 21صفحہ کا مقدمہ شامل ہونا لازمی ہے۔ انعام کے لئے داخل کتاب کے صفحات کی تعداد112 سے کم نہ ہو اور ادب اطفال کی کتاب کے صفحات کی تعداد60 سے کم نہ ہو۔انعام کے لیے موصولہ کوئی بھی کتاب کسی بھی صورت میں واپس نہیں کی جائے گی۔ اردو پبلشرز ، پریس اور کاتب کو بھی انعام کے لیے اکادمی کے مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت کتابیں بھیجنا ہوں گی۔ مقررہ اقرارنامہ دفتری اوقات میں دستی یا بذریعہ ڈاک حاصل کیا جا سکتا ہے۔اقرارنامہ اکادمی کی ویب سائٹ www.upurduakademi.org سے Printout نکالا جا سکتا ہے۔

انعام کی غرض سے بھیجی جانے والی کتب، سکریٹری ، اتر پردیش اردو اکادمی ، وبھوتی کھنڈ، گومتی نگر، لکھنو¿ کو بذریعہ ڈاک دستی اس طرح بھیجی جائیں کہ وہ ہر حالت میں15 جنوری،2021ءکو شام5.00p.m.بجے تک اکادمی کو ضرور مل جائیں۔مذکورہ تاریخ اور وقت گزر جانے کے بعد اگر کوئی کتاب دفتر کو موصول ہوتی ہے تو اس پر کوئی غور نہیں کیا جا ئے گا۔پوری جانکاری اکادمی کے دفتر واقع گومتی نگر، لکھنو¿ یا ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہے۔یہ اطلاع سکریٹری اکادمی ایس -رضوان نے دی ہے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی