وزیر اعلیٰ نے سابق نائب وزیر اعظم سردار ولبھ بھائی پٹیل کی برسی کے مو قع پر ان کے مجسمے پر گلہائے عقید ت پیش کر انہیں جذباتی خراج عقیدت پیش کیا

لکھنو اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج یہاں جی پی او پارک میں سابق نائب وزیر اعظم سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمے پرگلہائے عقید ت پیش کر انہیں جذباتی خراج عقید ت پیش کیا ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سردار پٹیل مادر وطن کے عظیم سپوت اور جمہوریہ ہند کے اتحاد و یکجہتی کے معمار تھے۔ سردار پٹیل کی یادوں کوہزارہا سلام کرتے ہوئے ریاست کے عوام کی جانب سے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ ملک بھلے ہی سیاسی طور پر مختلف رہاہو ، لیکن ثقافتی طور پرما ضی کے دور میں جب سے انسانوں کی اس زمین پر پیدائش ہوئی ہے ، تب سے پورا ہندوستان ایک ثقافتی وجود کے طور پر جانا جاتا تھا ، شمال میں ہمالیہ سے لے کر جنوب میں سمندر تک پورا ہندوستان یکجہتی کے طور پر جا نا جاتا تھا ۔ ہمارے شا ستروں اور ہندوستانی منیشا نے ہمیشہ ہی اس یکجہتی کوسر زمین ہند یا ہندوستان کے طور پر تسلیم کیا اور اس جغرافیائی ثقافتی تصور کو بطورملک سمجھا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ سردار پٹیل نے اتحاد اور سالمیت کومستحکم کیا اور ہندوستان کو ایک ایسی شکل میں پہنچایا جہاں تمام سازشیں ناکام ہو گئیں۔ انہوں نے کہا کہ سردار پٹیل نے ایک ہی دھاگے میں باندھ کر ہندوستان کو ملک کے اتحاد و سالمیت کی ایک اٹوٹ ڈھال بنایا۔ اس موقع پروزیر قانون اور انصاف جناب برجیش پاٹھک ، ایم ایل اے جناب ششانک ورما ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ایم ایس ایم ای اور اطلاعات جناب نونیت سہگل اور دیگر معززین موجود تھے۔
جدید تر اس سے پرانی