’جیو اسپیشیل تیکنک کے ذریعہ صلاحیت سازی‘ پر جامعہ میں ایک ہفتے پر مشتمل آن لائن ورکشاپ کا انعقاد

 



 جامعہ ملیہ اسلامیہ میں یو جی سی ایس اے پی-ڈی آر ایس 1 پروگرام کے زیراہتمام ریسرچ اسکالرز اور پی جی طلباء کے لئے 'جیو اسپیشل تکنیکز کے ذریعے صلاحیت سازی ' پر ایک ہفتہ طویل ورکشاپ (آن لائن) یکم دسمبر 2020 کو شروع ہوا ، اس پروگرام کا انعقاد شعبہ جغرافیہ ، کے زیر اہتمام عمل میں آیا، جو 6 دسمبر 2020 کو کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچا ۔

ڈاکٹر پرکاش چوہان ، ڈائریکٹر ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ریموٹ سینسنگ (آئی آئی آر ایس ) ، انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (آئی ایس آر او) ، حکومت ہند دہرا دون نے 6 دسمبر ، 2020 کو پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پروفیسر محمد اسد الدین ، مشیر برائے وائس چانسلر ، اکیڈمکس اینڈ ریسرچ اینڈ ڈین ، اینڈ فیکلٹی آف ہیومنٹی اینڈ لینگویجز ، جامعہ ملیہ اسلامیہ تقریب کے مہمان اعزازی تھے۔

ورکشاپ کا افتتاح یکم دسمبر 2020 کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے کیا۔  پروگرام کا آغاز پروفیسر ایم اشتیاق ، شعبہ جغرافیہ ، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے استقبالیہ خطبہ سے ہوا۔

جے این یو ، ڈی یو ، اے ایم یو ، جے ایم آئی ، یونیورسٹی آف گور بنگا ، بردوان یونیورسٹی ، الیاہ یونیورسٹی ، آر جی یو- اروناچل پردیش ، عثمانیہ یونیورسٹی ، ٹی آئی ایس ایس ، ممبئی ، یونی آف کشمیر ، یونیورسٹی آف جموں وغیرہ کے پی ایچ ڈی اور پوسٹ گریجویٹ طلباء نے اس میں شرکت کی ۔

 ورکشاپ اینڈ کوآرڈینیٹر ، یو جی سی-ڈی آر ایس-ایس اے پی - I کے کوآرڈینیٹر پروفیسر عتیق الرحمن نے ورکشاپ کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔

شرکاء نے ورکشاپ کے بارے میں بہت مثبت رائے دی ، خاص طور پر قومی اور بین الاقوامی یونیورسٹیوں جیسے جامعہ راجشاہی ، بنگلہ دیش ، کنگ خالد یونیورسیی ، کے ایس اے ، ایسٹ چین نارمل یونیورسٹی۔ شنگھائی چین سے وابستہ ماہرین پروگرام کی کافی تعریف کی ۔

یونیورسٹی آف مانچسٹر ، برطانیہ کے ماہرین اور جے این یو ، ڈی یو ، جے ایم آئی ، پنجاب یونیورسٹی ، آئی ٹی روڑکی ، ٹی ای آر آئی یونیورسٹی ، دہلی ، پی ایچ ایف آئی - دہلی اور آئی آئی آر ایس سے وابستہ ماہرین نے ورکشاپ کے دوران لیکچر دیا۔

ورکشاپ کا اختتام پروفیسر مریم طاہر ، ڈائی کوآرڈینیٹر ، یو جی سی-ڈی آر ایس-ایس اے پی - I اور ہیڈ ، شعبہ جغرافیہ ، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کیا۔ پروفیسر مریم نے وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر کی ورکشاپ کے ساتھ ساتھ دیگر تعلیمی تقاریب کے انعقاد کے لئے فراہم کردہ مستقل تعاون اور حوصلہ افزائی کا شکریہ ادا کیا ۔

جدید تر اس سے پرانی