پروفیسر ضمیر احمدمتعلقہ شعبہ کا صدرمقرر

 



علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی یونانی طب فیکلٹی کے شعبہ امراض جلد و زہراوےہ کے پروفیسر ضمیر احمدکوتین سال کی مدت کے لئے متعلقہ شعبہ کا صدرمقرر کیا گیاہے۔

اسی طرح، پروفیسر محمد انور، شعبہ علاج بالتدبیراور پروفیسر عبید اللہ، شعبہ تشریح البدن کو تین سال کی مدت کے لئے متعلقہ شعبوں کا صدرمقرر کیا گیا ہے، جبکہ پروفیسر ملک محمد وامق امین کو شعبہ علم الامراض کا 9 دسمبر 2020 سے 30 اپریل 2023 تک کی مدت کے لئے صدر مقرر کےا گےا ہے۔


علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے محکمہ اراضی کی اےک اطلاع کے مطابق ےونیورسٹی کے کھےتوں مےں پےدا ہونے والی گیہوں کی فصل کی نیلامی 15.12.2020 کو صبح 11 بجے محکمہ کے احاطے میں ہوگی۔

نیلامی مےں حصہ لےنے والے افراد نیلامی سے قبل فصل کو اچھی طرح دیکھ لےں۔ ہر شخص کو بولی بولنے سے قبل بیس ہزار روپے ضمانت کی رقم کے طور پر جمع کروانے ہوں گے۔ فصل کی نیلامی کی منظوری کے بعد ٹھیکیدار کو بولی کا 25 فیصد فوری طور پر اور باقی 75 فیصد کٹائی سے قبل جمع کروانا ہوگا۔ نیلامی کے دوران، ہر شخص کو وزارت صحت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچا¶ کے لئے تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی