گزشتہ 24گھنٹے میں کورونا سے متاثر487نئے معاملے سامنے آئے
:امت موہن پرساد
لکھنو اترپردیش کے ایڈیشنل چیف سکریٹری طب و صحت جناب امت موہن پرساد نے بتایا کہ ریاست میں کل ایک دن میں کل 138009سمپل کی جانچ کی گئی۔ ریاست میں اب تک کل25707811 سمپل کی جا نچ کی جاچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا انفیکشن کے487 نئے معاملے سامنے آئے ہیں ۔ریاست میں 10132 کورونا کے ایکٹیو معاملے میں3746 افرادہوم آئیسولیشن میں ہیں۔ریاست میں اب تک 347975لوگ ہوم آئی سولیشن میں گئے ہیں جس میں سے 344229لوگوں نے ہوم آئی سولیشن مدت مکمل کر لی ہے۔انہوں نے بتایا کہ نجی اسپتالوں میں 1010افراد اپنا علاج کروا رہے ہیں ، اس کے علاوہ ایل 1 ، ایل-2 اورایل-3 کے سرکاری اسپتالوں میں مریض اپنا علاج کروا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں کووڈ۔19 سے اب تک مجموعی طور پر 575980 افراد صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہو چکے ہیں ۔ ریاست میں ریکوری شرح 96.86فیصد ہے ۔ریاست میں سرویلانس ٹیم کے ذریعے 182500 علاقوں میں505942ڈیلی ٹیم کے ذریعہ 31235024 گھروں کے 151825459 آبادی کاسروے کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ریاست میں ای سنجیونی کے ذریعہ 24گھنٹے میں5002لوگوں نے طبی مشورہ حاصل کیا۔اب تک مجموعی طور پر 385641لوگوں نے ای سنجیونی کے ذریعہ طبی مشورہ حاصل کیا ہے۔
جناب پرساد نے بتایا کہ ویکسی نیشن کی تیاریوں کو لیکر پوری ریاست میں ڈرائی رن چلایا گیاہے۔16 جنوری 2021 سے کووڈ ویکسین ٹارگیٹ گروپوں کو لگانے کی کارروائی پوری کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ ویکسین کو ریاست کے 9مقامات پر اسٹور کر کے متعلقہ سی ایچ سی ، پی ایچ سی میں بھیجا جارہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ’ میرا کووڈ ایپ ‘کے توسط سے صارفین کے ذریعہ 5کلو میٹر کے دائرے میں کووڈ 19جانچ سینٹر کی معلومات فراہم ہو سکتی ہے نیز جانچ کی رپورٹ بھی اسمارٹ فون کے ذریعہ مل سکتی ہے ۔ انہوں نے اپیل کی ہے کہ سبھی لوگ ماسک پہنیں ، ہاتھ صابن پانی سے دھوتے رہیں ، بھیڑ والے علاقے سے دور رہیں ، دو گز کی دوری بنائیں رکھیں ۔کووڈ پروٹو کال پر عمل کرتے ہوئے پہلے سے بیمار ، بزرگ ، حاملہ خواتین ،اطفال کو وباءسے بچائیں۔