مانو ایمپلائز ویلفیئراسوسئیشن کے انتخابات ، شیخ نوید صدر منتخب

حیدرآباد، 13 جنوری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں مانو ایمپلائز ویلفیر اسوسئیشن (میوا) کے انتخابات 11 جنوری کو منعقد ہوئے۔ووٹوں کی گنتی کا عمل 12جنوری کو کیا گیا۔ ریٹرننگ آفیسر پروفیسر محمد عبدالعظیم کے مطابق جناب شیخ نوید صدر منتخب ہوئے ہیں۔وہ تیسری بار صدرمنتخب ہوئے ہےں۔ ان کے علاوہ بداوتھ بکھشاپتی، نائب صدر؛ محمد شاہنواز علی قریشی ،جنرل سکریٹری؛ رزاق شریف، جوائنٹ سکریٹری، محمد عارف، سکریٹری؛ سید یوسف رضوی، آرگنائزنگ سکریٹری اورایس ایم محمد فرحت اللہ، خازن کے عہدے پر منتخب ہوئے۔ ان کے علاوہ سید غوث،محمد جاوید اور ایم اے قیوم بابا کا اراکین کے طور پر انتخاب عمل میں آیا۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، وائس چانسلر انچارج اور پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج نے فاتح اراکین کو مبارکباد دی۔ انتخابات کے انعقاد میں الیکشن آفیسرس جناب جمیل احمد، ڈاکٹر شبانہ قیصر، ڈاکٹر ڈوڈا سیشو بابو نے تعاون کیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی