برڈ فلو سے بچنے کی گائیڈ لائن جاری

برڈ فلو(ایوین انفلواینجا )بیماری سے بچنے کےلئے ضروری تدابیر کی تفصیلی گائڈ لائن جاری -لکھنو ¿: ۴۱ جنوری ۱۲۰۲ئ اترپردیش حکومت نے پرندوں میں برڈ فلو(ایوین انفلواینجا )بیماری سے بچنے کےلئے ضروری تدایبر اختیار کرنے کے ضمن میں ریاست کے سبھی ایڈیشنل چیف سکریٹری، پرنسپل سکریٹری، محکمہ ¿ داخلہ، پنچایتی راج محکمہ، دیہی ترقیات، شہری ترقیات، صحت، ماحولیات، جنگلات، آبپاشی، تعمیرات عامہ، ریونیو، ڈی جی پی-اترپردیش اور تمام منطقائی کمشنروںضلع مجسٹریٹوںپولیس کمشنرسینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ، اترپریش کو ضروری گائڈ لائن جاری کر دی گئی ہے۔ یہ اطلاع محکمہ ¿ مویشی پروری کے پرنسپل سکریٹری جناب بھوونیش کمار نے دی۔ انہوںنے بتایاکہ اس ضمن میں چیف سکریٹری، اترپردیش حکومت کے ذریعہ ریاست میں برڈ فلو مرض کے پھیلاو ¿ کے امکانات پر کنٹرول کرنے کےلئے ضروری حفاظتی اقدامات اٹھائے جانے کی ضرورت کے مد نظر سرکاری حکم نامہ جاری کر دیا گیاہے۔انہوںنے بتایاکہ سرکاری حکم نامہ کے توسط سے حکومت ہند کے ذریعہ جاری گائڈ لائن کو ڈاو ¿ن لوڈ کر اپنے محکمہ سے متعلق متوقع کارروائی اولیت کی بنیاد پر یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔ برڈ فلو (ایوین انفلواینجا )بیماری کے کنٹرولروک تھام کےلئے مویشی پروری کو نوڈل محکمہ کے طور پر نامزدہوگا۔ تمام محکمہ جاتی اطلاعات کا لین-دین میں تعاون دیتے ہوئے کی گئی کارروائی کی مکمل تفصیلات محکمہ ¿ مویشی پروری کو فراہم کرانے کو یقینی بنائیں۔ پرنسپل سکریٹری نے بتایاکہ ڈائرکٹریٹ مویشی پروری ڈائرکٹریٹ میں کنٹرول روم قائم کرتے ہوئے ٹول فری نمبر-180018055141،0522-2741991 اور 0522-2741992جاری کیا گیا ہے۔ انہوںنے بتایاکہ ریاست میں سرگرم عمل پولٹری فارموں کا معائنہ کرتے ہوئے فرم مالیکان کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہونے دیں، کو یقینی بنانے ، معائنہ میں فارم کے آس-پاس انفیکشن کے حالات، مرغی کی تعداد، حالات کے باعث مری پائی گئی مرغیوں کی تعداد اور فارم میں صاف-صفائیسینیٹائیزیشن کی صورت حال کا معائنہ کرنے کی ہدایتحکم نامہ میں دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ضلع سطح پر سرگرم عمل انٹیگریٹیڈ کووِڈ کمانڈ کنٹرول روم کا استعمال برڈ فلو(ایوین انفلواینجا )کنٹرول کےلئے اور عوام میں پھیلی غلط فہمیوں اور افواہوں کے تدارک کےلئے مرض کے زمرہ میں ’کیاں کریں اور کیا نہ کریں‘ کو بڑے پیمانے پر نشر واشاعت کیے جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ ¿ جل شکتی کو آبی ذخائرڈیمس کے نزدیک آنے والے مہاجرپرندوںکی مسلسل سخت نگرانی برتنے اور سیرو سرویلانس کام کو موثر طریقہ سے نافذ کرائے جانے، محکمہ ¿ تعمیرات عامہ کو (ایوین انفلواینجا )برڈ فلو سے انفیکٹیڈ مرے پرندوں کےلئے گڑھا کے واسطے Earth Digging Machine, Jetting Cum Suction Machine, Fogger Machine, Spraying Machine کے بندوبست کے ساتھ انفیکٹیڈ زون میں کلنگ کےلئے نقشہ نگاری کرانے کے ساتھ ساتھ Culling and Surveillanceعلاقہ کی گھیرابندی کرائی جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ محکمہ ¿ داخلہپولیس ریونیو محکمہ کو بھی ضروری کارروائی کیے جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
جدید تر اس سے پرانی