خواجہ معین الدین چشتی لینگویج یونیورسٹی کے لیے پانچ کروڑ روپے منظور

خواجہ معین الدین چشتی لینگویج یونیورسٹی، لکھنو ¿ کے دوسرے مرحلہ کی عمارت تعمیر کےلئے 5کروڑ روپئے منظور -لکھنو ¿: ۴۱ جنوری ۱۲۰۲ئ اترپردیش حکومت نے خواجہ معین الدین چشتی لینگویج یونیورسٹی، لکھنو ¿ کے دوسرے مرحلہ کی تعمیر کےلئے رواں مالیاتی سال 2020-21میں مجوزہ رقم 10کروڑ روپئے کے مقابلے 5کروڑ روپئے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ محکمہ ¿ اعلا تعلیم کے ذریعہ اس ضمن میں حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری حکم نامہ میں ہدایت دی گئی ہے کہ رقم کا استعمال اسی کام میں کیا جائے، جس کام کےلئے رقم منظور کی گئی ہے۔ آلات کی خریداری ضوابط اور سرکاری احکامات کے مطابق تمام خانہ-پوری(فارملٹیز) پورا کرنے کے بعد کیا جائے۔ پروجیکٹ کے تحت مجوزہ کاموں کے ڈپلی کیسی روکنے کے نظریہ سے پروجیکٹ کی منظوری لاگت سے تجاوز نہ کریں اور یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ مذکورہ کام کسی دیگر اسکیمپروجیکٹ کے تحت منظور نہ ہو، اور نا ہی موجودہ دور میں کسی دیگر اسکیمپروگرام میں شامل ہونے کی تجویز نہ ہو۔ تعمیراتی کاموں کا بروقت جانچ کی جائے اور تھرڈ پارٹی انسپیکشن رپورٹ متواتر طور پر حکومت کو فراہم کرائی جائے۔ ٭٭٭٭٭
جدید تر اس سے پرانی