علم الحیوانات شعبہ کے ریسرچ اسکالر نے اورل پرزنٹیشن میں سوئم انعام حاصل کی

ا علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے علم الحیوانات شعبہ کے ریسرچ اسکالر راہل نے ولیم ریسرچ سنٹر، نگر کوائل، تمل ناڈو کے زیر اہتمام ’نیچر کا تحفظ اور سدھ طب‘ کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں آن لائن اورل پرزنٹیشن میں سوئم انعام حاصل کیا۔ مسٹر راہل شعبہ میں سینئر ریسرچ فیلو ہیں اور وہ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر یاسر حسن صدیق کی نگرانی میں ریسرچ کررہے ہیں۔ علم الحیوانات شعبہ میں نیشنل یوتھ ڈے کا اہتمام علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے علم الحیوانات شعبہ میں نیشنل یوتھ ڈے کے موقع پر صدر شعبہ پروفیسر محمد افضال نے” سوامی وویکانند اور جدید نوجوان “ موضوع پر خطبہ دیا۔ انھوں نے کہاکہ نوجوان کسی بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔ نوجوانوں کو سوامی وویکانند کے فکر و فلسفہ کو اپنانے پر زور دیتے ہوئے پروفیسر محمد افضال نے مختلف فلسفیوں اور مفکرین کے حالات زندگی بیان کئے۔ انھوں نے سائنس ، فلسفہ اور مذہب کے بنیادی تصورات پر گفتگو کرتے ہوئے سوامی وویکانند کے فلسفہ پر بطور خاص روشنی ڈالی۔ اس موقع پر جدید ہندوستان کی تعمیر میں سوامی وویکانند کی خدمات موضوع پر ایک مضمون نویسی مقابلہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں یسریٰ شرف نے اوّل انعام، سویما شریف نے دوئم انعام اور ایم سیف اللہ انصاری نے سوئم انعام حاصل کیا۔ اس کے علاوہ آفاق احمد ڈار، عابد منظور میر اور ذیشان عمر شاہ کو حوصلہ افزائی انعامات دئے گئے۔ پروگرام کے کوآرڈنیٹر شعبہ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر جی جی ایچ اے شاداب اور ڈاکٹر یاسر حسن صدیق تھے۔
جدید تر اس سے پرانی