لکھنو
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ ریاست میں کووڈ انفیکشن کی صورتحال پوری طرح کنٹرول میںہے۔ انفیکشن کی شرح میں نمایاں کمی کے باوجود ہر سطح پراحتیاط برتناضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ یقینی بنایا جائے کہ کووڈ پروٹوکال کی تعمیل میں کہیں کوئی کوتاہی نہ ہونے پائے۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ان لاک بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ19 سے روک تھام اور علاج کے موثربندوبست بنائے رکھا جائے۔ کانٹریکٹ ٹریسنگ اور سرویلانس کا کامسلسل جاری رکھاجائے۔ انہوں نے کووڈ اسپتالوں کے انتظامات کوچست درست بنائے رکھنے کی ہدایت دی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اضلاع میں قائم اینٹی گریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر پوری فعالیت کے ساتھ چلایا جائے۔ کووڈ 19 سے بچاو ¿ کے سلسلے میں لوگوں کومسلسل بیدار کیا جائے۔ بیداری پیدا کرنے کے لئے مختلف ذرائع ابلاغ سمیت پبلک ایڈریس سسٹم کا استعمال کیا جائے۔
کورونا انفیکشن کی چین کو توڑنے میں جانچ کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں کووڈ19 کی جانچ کا کام پوری صلاحیت کے ساتھ کیا جارہا ہے ۔قانون ساز کونسل کے آئندہ اجلاس سے قبل سبھی ممبران اور اہلکاروںکا کووڈ 19 ٹیسٹ کروایا جائے۔ انہوں نے ای سنجیونی ایپ کی وسیع پیمانے پر تشہیر کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس ایپ کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند لوگوں کو آن لائن طبی مشورے کی سہولت فراہم کرائی جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن مہم کے تحت صحت کارکنوں کی ویکسینیشن کا کام 04 اور 05 فروری کو مکمل کیا جائے۔ ہیلتھ ورکر کی ویکسینیشن کے بعد فرنٹ لائن ورکر کوویکسی نیٹ کیاجانا ہے۔ اس کے لئے سبھی ضروری تیاریوں بروقت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے حکومت ہند کی گائڈ لائن کے مطابق کووڈ ویکسینیشن مہم چلانے کی ہدایت دی ہے۔
وزیر مملکت برائے صحت جناب اتل گرگ ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ،کمشنر زرعی پیداوارجناب آلوک سنہا ، ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی ، ڈائریکٹر جنرل پولیس جناب ہیتش سی اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ایم ایس ایم ای اور اطلاعات جناب نونیت سہگل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ہائر ایجوکیشن محترمہ مونیکا ایس گرگ ، ایڈیشنل چیف سکریٹری زراعت جناب دیویش چترویدی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ، پرنسپل سکریٹری طبی تعلیم جناب آلوک کمار ، پرنسپل سکریٹری رہائش جناب دیپک کمار ، پرنسپل سکریٹری مویشی پروری جناب بھونیش کمار ، سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلوک کمار ،راحت کمشنر جناب سنجے گوئل ، ڈائریکٹر اطلاعات جناب ششرسمیت دیگر سینئر افسران موجودہ تھے۔
٭٭٭٭٭٭