بارہ بنکی کرکٹ لیگ کا افتتاح

بارہ بنکی شہر کے کے ڈی سنگھ بابو اسٹیڈیم میں جاری بی سی ایل ٹورنامنٹ میں آٹھ روز تک 10-10 اوورز کے میچ کھیلے جائیں گے۔ ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں دوشنبہ کو بارہ بنکی کرکٹ لیگ (بی سی ایل) کا افتتاح ہوا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ یمنا پرساد نے بی سی ایل کا فیتہ کاٹ کر باقائدہ افتتاح کیا۔ آٹھ روزہ کرکٹ مقابلہ میں مختلف اضلاع کی کل 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ بی سی ایل کی فاتح ٹیم کو 77777 روپے اور رنر ٹیم کو 33333 روپے کا نقد انعام دیا جائے گا۔ بارہ بنکی شہر کے کے ڈی سنگھ بابو اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے بی سی ایل ٹورنامنٹ میں آٹھ روز تک 10-10 اوورز کے میچ کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کو دلچسپ بنانے کے لیے مختلف قسم کے انعامات رکھے گئے ہیں۔ میچ کے دوران ہیٹرک لگانے والوں کو 501 روپے، ایک ہاتھ سے کیچ پکڑنے والوں کو 100 روپے کے علاوہ متعدد انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ فاتح ٹیم کو جو ٹرافی دی جا رہی ہے، اس سے اگر کسی کا قد زیادہ ہوتا ہے، تو اسے 5000 روپے کا انعام دیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچوں کا یوٹیوب پر لائیو ٹیلی کاسٹ بھی کیا جا رہا ہے۔ ٹورنامنٹ کو لے کر کھیل کے شائقین میں کافی جوش نظر آ رہا ہے۔ کووڈ 19 کے دور کے بعد منعقد کئے گئے اس پہلے ٹورنامنٹ کے لئے ایس پی یمنا پرساد نے ٹورنامنٹ کے منتظمین کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ اب اس ماحول میں آگے بھی اس قسم کے کھیلوں کے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
جدید تر اس سے پرانی