جوش و خروش سے منائی گئی شیؤ پال کی سالگره

بارہ بنکی میں پرگتی شیل سماجوادی پارٹی کے صدر شیوپال سنگھ یادو کی 66ویں سالگرہ کی تقریب شہید پارک کے سامنے منعقد کی گئی جہاں پارٹی کارکنان نے کیک کاٹا اور کڑھی چاول کے لنگر کا اہتمام کیا۔ ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں پرگتی شیل سماجوادی پارٹی کے صدر شیوپال سنگھ یادو کی 66ویں سالگرہ کافی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی، اس موقع پر پارٹی کارکنان نے کیک کاٹا اور کڑھی چاول کے لنگر کا اہتمام کیا، پی ایس پی (ایل) کارکنان نے دعویٰ کیا کہ 2022 میں تبدیلی ضرور ہوگی اور ان کی پارٹی ریاست کے اقتدار پر قابض ہوگی۔ واضح ہو کہ پی ایس پی (ایل) کے سربراہ شیوپال یادو کی 66ویں سالگرہ کی تقریب شہید پارک کے سامنے منعقد کی۔ یہاں سب سے پہلے پارٹی کارکنان نے 21 کلو کا کیک کاٹا اس کے بعد سب میں کیک کو تقسیم کیا گیا، اس کے علاوہ عوام کے لئے کڑھی چاول کے لنگر کا احتمام کیا گیا۔ اس موقع پر پارٹی کے ضلعی صدر طالب نجیب کوکب نے قومی صدر کو 66ویں سالگرہ کی مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر انہوں نے کڑھی چاول کے لنگر کا اہتمام ایک خاص مقصد سے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیلا رنگ بسنت کے پیش نظر رکھا گیا ہے اور پیلا رنگ تبدہلی کا بھی رنگ ہے، اسلئے ہم کڑھی چاول تقسیم کر رہے ہیں کیونکہ 2022 میں تبدیلی لازمی ہے اور پی ایس پی (ایل) ریاست کے اقتدار پر ضرور قابض ہوگی۔
جدید تر اس سے پرانی