نوکری دو یا ڈگری لو مهم چلاے گی این ایس یؤ ای

رؤزگار دؤ یه ڈگری ؤاپس لؤ مهم چلاے گی این ایس یؤ ای کانگریس پارٹی کے طلبہ سیل (این ایس یو آئی) کی جانب سے ریاست کے تمام اضلاع میں نوکری دو یا ڈگری لو مہم چلائی جائے گی۔ جس کے ذریعے بیروزگاروں کے صحیح اعداد و شمار کو یکجہ کرکے صدر جمہوریہ کو بھیجا جائے گا۔ ضلع بارہ بنکی سمیت ریاست کے تمام اضلاع میں کانگریس پارٹی کے طلبہ سیل (این ایس یو آئی) نوکری دو یا ڈگری لو مہم چلائے گی۔ اس کے ذریعے این ایس یو آئی بیروزگاروں سے ان کی ڈگری کی کاپی لے کر اس کا اعداد و شمار صدر جمہوریہ کو بھیجے گی۔ این ایس یو آئی کے ریاستی نائب صدر وشال ورما نے مرکزی حکومت پر روزگار کے جھوٹے دعوے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ' مرکزی حکومت بیروزگاری کے اعداد و شمار جاری نہیں کر رہی ہے، اس لئے ان کی کوشش ہے کہ اس مہم سے بیروزگاروں کے سہی اعداد و شمار کو یکجہ کیا جائے اور حالیہ صورتحال سے صدر جمہوریہ کو رو بہ رو کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ این ایس یو آئی کا مقصد اس مہم کے ذریعے بیروزگاروں کو روزگار کے ذرائع بھی موصول کرانا بھی مقصد ہے
جدید تر اس سے پرانی