چھاونی بنا رہا بارہ بنکی ریلوے جنکشن
زرعی قوانین کے خلاف کسان تنظیموں کی جانب سے ریل روکو تحریک کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس کے پیش نظر آج بارہ بنکی ریلوے جنکشن پر بڑے پیمانے پر پولیس فورس تعینات کی گئی تھی۔
کسان تنظیموں کی جانب سے زرعی قوانین کی مخالفت میں ملک گیر سطح پر ریل روکو تحریک کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس کے پیش نظر آج اتر پردیش بارہ بنکی ریلوے جنکشن مکمل طور پر چھاونی میں تبدیل رہا۔
اس دوران ضلع کے تمام چار ریلوے اسٹیشن پر بھی پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد میں تعنیاتی کی گئی۔ احتجاج سے ریلوے کے کام کاج میں کوئی خلل نہ پڑے، اس کے لیے بارہ بنکی ریلوے جنکشن مکمل طور پر پولیس چھاونی میں تبدیل کردیا گیا تھا۔
بارہ بنکی کے پولیس سپریٹینڈنٹ یمونا پرساد نے خود پولیس لائن تراہے سے ریلوے اسٹیشن تک پیدل مارچ کیا اور اور شہر کی تمام سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے اسٹیشن سپریٹینڈنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'انتظامیہ تمام صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ 'ضلع میں نظم و نسق کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرنے دیا جائے گا۔