لکھنو دفتر آیت اللہ سید صادق شیرازی جنت مآب میں حضرت فاطمہ زہرا کی ولا دت با سعادت کے پر مسرت مو قع ایک جشن خاتون جنت کے عنوان سے منعقد ہواجشن کی صدارت مولانا سید سیف عباس نے کی جشن کا آغاز تلا وت کلام پاک سے ہوا۔شعرا نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا جشن کی نظامت جناب شرر نقوی نے انجام دیا محفل کو خطاب کرتے ہوئے مولانا ظہیر عباس نے کہا کہ شہزادی فاطمہ زہرا وہ عظیم ہستی ہیں جن کے وسیلہ سے پوری کائنات خلق ہوئی انسان اپنی زندگی کے ہر لمحے رسول صلعم کی اکلوتی بیٹی حضرت فاطمہ زہرا کا شکر ادا کرنا چاہئے کیونکہ آج اس دنیا جو زندگی بسر کر رہا ہے وہ شہزادی فاطمہ زہرا کا صدقہ ہے۔مولانا ظہیر عباس نے مزید کہا کہ فاطمہ زہرا کے علمی کمالات سے ہر محب کو آشنا ہونا چاہئے تب ہم صحیح معنوں ان کی شان و شوکت اور عظمت کے مراتب کواندازہ لگا سکتے ہیں۔ صحیفہ فاطمہ ایک ایسا نایاب تحفہ جو مولاحضرت علی علیہ السلام ترتیب دیا ہے جو جبریل اور شہزادی فاطمہ زہرا کے درمیان گفتگو ہوئی۔ یہ کتاب شیعہ اثنا عشری کے لیے نمونہ عمل اور کامیاب زندگی کے مخا زن اس میں مضمر ہیں۔
محفل میں کثیر تعداد میں علما طلبہ و مومنین نے شرکت کی بالخصوص مولانا افضال کا ظمی ، مولانا باقر کاظمی مظفر نگر، مولانا شمس الحسن، محمد رضا ایلیا، مولانا نفیس اختر، مولانا غلام سرور مولانا واحد حسین مولانا انتظام حیدر ، مولانا سہیل عباس ، مولانا ناصر عباس، مولانا آصف حیدر غدیری وغیرہ نے شرکت کی۔