وزیر اعلیٰ نے ایم ایس پی کے تحت دھان خرید کی کارروائی تیزی سے چلانے کی ہدایت دی

لکھنو اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ایم ایس پی کے تحت دھان خریداری کی کارروائی تیزی سے چلانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ یقینی بنایا جائے کہ کاشتکاروں کو ان کی پیداوار کی قیمت 72 گھنٹوں کے اندر ادا کردی جائے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ گیہوں خریداری سال 2021-22 کے دوران خریداری کی کارروائی کے لئے سبھی انتظامات مقررہ وقت سے یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلی آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں مختلف محکموں کے کاموں کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے وراثت مہم کی پیش رفت کی معلومات حاصل کرتے ہوئے مہم کو پوری سرگرمی سے چلانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ غیر متنازعہ جانشینی درج کرنے کا عمل طے شدہ نظام الاوقات کے مطابق یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت نوجوانوں کو اعلی تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لئے سہارنپور ، علی گڑھ اور اعظم گڑھ میں ریاستی یونیورسٹیاں قائم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان یونیورسٹیوں کے قیام کے سلسلے میں سبھی ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے محکمہ ہائر ایجوکیشن کو ہدایت دی کہ وہ یونیورسٹیوں کے قیام سے متعلق سبھی کاموں کا مسلسل جائزہ لیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اجودھیا کی قدیم ، تاریخی ، مذہبی ، روحانی اور ثقافتی اہمیت کے پیش نظر مرکزی اور ریاستی حکومت اپنی قدیم عظمت کے مطابق اسے وقار بخشنے کے لئے کوشاں ہے۔ ریاستی حکومت اجودھیا کی عالمی سطح پر ترقی کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے اجودھیا کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا باقاعدگی سے جائزہ لینے کی ہدایت دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے مرکزی بجٹ میں واٹر لائف مشن میں توسیع کرکے شہری علاقوں میں بھی اس کے نفاذ کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ اس نظام کے ذریعہ ریاست کے شہری علاقوں کو فائدہ پہنچانے کے سلسلے میں مرکزی حکومت کو ایک تجویز بھیجی جائے۔ وزیر اعلی نے گنگا ایکسپریس وے پروجیکٹ کے لئے زمین سے متعلق سبھی سرگرمیاں پوری فعالیت سے انجام دینے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مناسب زمین کی دستیابی کو یقینی بناتے ہوئے پروجیکٹ کی تعمیر کا کام شروع کیاجائے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ چیف ویٹرنری افسر اپنے ضلع کے گائے پناہگاہوں کا باقاعدگی سے معائنہ کرکے انتظامات کو بہتر بنائے رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت دودھ کی پیداوار کے ذریعہ دیہی معیشت کو مستحکم بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ اس کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ مواضعات میں دودھ کمیٹیاں قائم کرنے کی کارروائی کی جائے۔ اس سے ڈیری سیکٹر کی توسیع ہو گی اور مویشی پروروں کو فائدہ ہوگا۔ وزیر مملکت برائے صحت جناب اتل گرگ ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ،کمشنر زرعی پیداوارجناب آلوک سنہا ، ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی ، ڈائریکٹر جنرل پولیس جناب ہیتش سی اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ایم ایس ایم ای اور اطلاعات جناب نونیت سہگل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ہائر ایجوکیشن محترمہ مونیکا ایس گرگ ، ایڈیشنل چیف سکریٹری زراعت جناب دیویش چترویدی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ، پرنسپل سکریٹری طبی تعلیم جناب آلوک کمار ، پرنسپل سکریٹری رہائش جناب دیپک کمار ، پرنسپل سکریٹری مویشی پروری جناب بھونیش کمار ، سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلوک کمار ،راحت کمشنر جناب سنجے گوئل ، ڈائریکٹر اطلاعات جناب ششرسمیت دیگر سینئر افسران موجودہ تھے۔ ٭٭٭٭٭٭
جدید تر اس سے پرانی