بٹاؤ بابا شاہ کا سالانہ عرس مکمل
بارہ بنکی : شہر کے پیر بٹاون محلے میں بٹاؤ شاہ بابا کا سالانہ عرس جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ رواں برس بھی منایا گیا۔ سالانہ عرس میں دور دراز سے تشریف لائے زائرین نے اپنے بزرگ کو عقیدت کا نظرانہ پیش کیا۔ بٹاؤ شاہ بابا کے تین روزہ عرس کے موقع پر مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا گیا.
لوگوں کا ماننا ہے کہ بٹاؤ شاہ بابا کے نام سے ہی پیر بٹاون محلہ آباد ہے۔ بٹاؤ شاہ بابا کی درگاہ پر ہر برس تین روزہ عرس کا اہتمام کیا جاتا ہے. جس میں قرب و جوار کے تمام مذاہب و فرقہ کے لوگ شریک ہوتے ہیں۔
بارہ بنکی شہر کے پیر بٹاون محلہ واقع بٹاؤ شاہ بابا کی کسی کو مکمل تاریخ کا علم نہیں ہے. لوگوں کا ماننا ہے کہ صدیوں سے ان کے عرس کی تقریب بسنت کی تین تاریخ سے شروع ہوتی ہے۔ بٹاؤ شاہ بابا کے عقیدت مندوں کے مطابق جب وہ بارہ بنکی آئے تھے تو اس وقت ان کے دھڑ پر سر نہیں تھا. ان کے دھڑ کو یہیں دفنا دیا گیاتھا۔ ان کا سر کہاں ہے کسی کو بھی علم نہیں ہے
لوگوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ بٹاؤ شاہ بابا کے نام سے ہی پیر بٹاون محلہ آباد ہے۔ بٹاؤ شاہ بابا کی درگاہ پر ہر برس تین روزہ عرس کا اہتمام کیا جاتا ہے. جس میں قرب و جوار کے تمام مذاہب اور فرقہ کے لوگ ان کے عقیدت مند شرکت کرتے ہیں، ان کے عقیدت مند یہاں آکر اپنے لئے دعائیں مناگتے ہیں اور ان کی دعائیں قبول بھی ہوتی ہیں۔